سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: لوگوں نے چاند دیکھا (لیکن دکھلائی نہ دیا)، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میں نے چاند دیکھا ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھ لیا اور لوگوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1729]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1733] » اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2342] ، [ابن حبان 3447] ، [موارد الظمآن 871] ، [المحلی 236/6، وغيرهم]