سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے“، پیشانی وہیب نے کہا اور انہوں نے اپنے ہاتھ سے ناک تک اشارہ کیا اور دونوں گھٹنے اور دونوں قدم کی انگلیاں اور اس کا حکم دیا کہ نہ کپڑوں کو سمیٹیں اور نہ بالوں کو۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1356]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1358] » یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے، دیکھئے: [بخاري 812] ، [مسلم 490]
وضاحت: (تشریح احادیث 1354 سے 1356) بخاری شریف کی روایت میں بھی سات اعضاء کی تفصیل یہ ہے: ناک اور پیشانی، دونوں ہاتھ، گھٹنے، اور دونوں پیروں کی انگلیاں، یہ کل سات اعضاء ہوئے جن پر سجدہ کرنا واجب ہے، صرف پیشانی زمین پر رکھنا یا پیروں کی انگلیاں زمین سے اوپر رکھنا درست نہیں بلکہ ان کا رخ زمین پر قبلے کی طرف ہونا چاہئے۔