الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
180. بَابُ لا يَصْلُحُ الْكَذِبُ
180. جھوٹ بولنا درست نہیں
حدیث نمبر: 386
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ، فَإِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ، وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِي إِلَى الْجَنَّةِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ يَصْدُقُ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللهِ صِدِّيقًا، وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ، فَإِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ، وَالْفُجُورَ يَهْدِي إِلَى النَّارِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَكْذِبُ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللهِ كَذَّابًا‏.‏“
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سچائی کو لازم پکڑو کیونکہ سچائی نیکی اور اطاعت کی طرف لے جاتی ہے، اور نیکی جنت کی راہ ہموار کرتی ہے، اور بلاشبہ آدمی سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں اسے بہت سچا لکھ دیا جاتا ہے۔ اور جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ فسق و فجور کی طرف لے جاتا ہے، اور فجور آگ کی طرف دھکیل دیتا ہے۔ اور آدمی مسلسل جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں اسے بہت جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 386]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6094 و مسلم: 2607 و أبوداؤد: 4989 و الترمذي: 1971 و رواه ابن ماجه بمعناه: 46 - انظر المشكاة: 4824»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 386 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 386  
فوائد ومسائل:
(۱)صدق سے مراد قول و فعل کی سچائی ہے کہ انسان کا ظاہر اس کے باطن کے مطابق ہو۔ جو زبان سے کہے دل اس کی تصدیق کرے۔ ایسا اجلا کردار انسان کے لیے نیکی کی راہ ہموار کرتا ہے اور انسان اطاعت الٰہی کا خوگر ہو جاتا ہے۔ حقوق اللہ کا معاملہ ہو یا حقوق العباد کی بات یا عزیز واقارب سے صلہ رحمی ہر معاملے میں انسان نیکی اور اطاعت کی راہ اختیار کرتا ہے جس کا صلہ اسے دنیا میں عزت و توقیر کی صورت میں اور آخرت میں جنت کی صورت میں ملتا ہے۔ لوگوں میں ایسے شخص کی اچھائی کا چرچا ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے ہاں موجود فرشتوں میں اس کا نام صدیق رکھ دیتا ہے اور وہ اسے سچا انسان ہونے کی حیثیت سے جانتے ہیں۔
(۲) پچھلی حدیث سے یہ شبہ ہوسکتا تھا کہ جھوٹ کوئی بڑی برائی نہیں ہے کیونکہ بعض مواقع پر اس کی اجازت ہے۔ یہاں یہ بتایا جا رہا ہے کہ جہاں اجازت ہے وہاں انتہائی صورت میں ہے، ہر مصلحت کے لیے جھوٹ بولنے کا جواز ہرگز نہیں ہے کیونکہ ہر جھوٹ بولنے والا مصلحت کے پیش نظر ہی جھوٹ بولتا ہے۔ جھوٹ انسان کو فسادی بنا کر راہ مستقیم سے ہٹا دیتا ہے اور یوں وہ معصیت کی راہ اختیار کرکے جہنم رسید ہو جاتا ہے۔ کبھی سچے مسلمان سے بھی جھوٹ کا صدور ممکن ہے، تاہم جب کسی کا وصف ثانی بن جائے تو پھر انسان کو نفاق کے زمرے میں داخل کر دیتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کا شمار جھوٹوں میں ہونے لگتا ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 386