ابورافع نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی سابقہ حدیث کے مثل روایت کیا ہے، البتہ انہوں نے یہ بتایا کہ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس جو اس میں داخل ہو جائے گا اس پر سلامتی اور ٹھنڈک ہو گی اور جو اس میں داخل نہیں ہو گا اسے اس کی طرف دھکیل دیا جائے گا۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب أحوال الاخرة/حدیث: 942]