وعن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا يبيتن رجل عند امرأة إلا أن يكون ناكحا أو ذا محرم» . رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کوئی شخص کسی عورت کے پاس رات بسر نہ کرے۔ الایہ کہ وہ مرد اس کا شوہر ہو یا محرم ہو۔“(مسلم)[بلوغ المرام/كتاب النكاح/حدیث: 960]
تشریح: اس حدیث کی رو سے کسی اجنبی عورت کے پاس خلوت و تنہائی میں رہنا حرام ہے۔ محرم کے پاس رہنے میں کوئی حرج نہیں۔ محرم اسے کہتے ہیں جس سے کسی صورت میں‘ کسی وقت نکاح درست اور جائز نہ ہو۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 960