الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
10. باب الإيلاء والظهار والكفارة
10. ایلاء، ظہار اور کفارہ کا بیان
حدیث نمبر: 930
عن عائشة رضي الله عنها قالت: آلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم من نسائه وحرم فجعل الحرام حلالا وجعل لليمين كفارة. رواه الترمذي ورواته ثقات.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ایلاء کیا اور (ان کے پاس جانا) حرام کر دیا۔ چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلال کو حرام کیا اس لئے قسم کا کفارہ مقرر فرمایا۔ اسے ترمذی نے روایت کیا۔ اس کے راوی ثقہ ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب النكاح/حدیث: 930]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الطلاق، باب ما جاء في الإيلاء، حديث:1201.* مسلمة بن علقمة روي عن داود أحاديث مناكير عند الجمهور، والمرسل أصح.»