الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
5. باب الوليمة
5. ولیمہ کا بیان
حدیث نمبر: 897
وعن صفية بنت شيبة رضي الله عنها قالت: أولم النبي صلى الله عليه وآله وسلم على بعض نسائه بمدين من شعير. أخرجه البخاري.
سیدہ صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بعض بیویوں کا ولیمہ دو مد جو سے کیا۔ (بخاری) [بلوغ المرام/كتاب النكاح/حدیث: 897]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، النكاح، باب من أولم بأقل من شاة، حديث:5172.»

   صحيح البخاريأولم النبي على بعض نسائه بمدين من شعير
   بلوغ المراماولم النبي على بعض نسائه بمدين من شعير

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 897 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 897  
تخریج:
«أخرجه البخاري، النكاح، باب من أولم بأقل من شاة، حديث:5172.»
تشریح:
1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مختلف شادیوں کی صورت میں ضروری نہیں کہ ولیمہ ایک ہی جیسا ہو۔
حسب حال ولیمہ کرنا چاہیے۔
2. آپ نے ولیمہ میں بکری بھی ذبح کی اور ستو اور کھجور بھی ولیمہ میں کھلائے‘ اور حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا کے ولیمے میں صرف دوُ مد جو پر اکتفا کیا۔
راویٔ حدیث:
«حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا» ‏‏‏‏ صفیہ بنت شیبہ بن عثمان بن ابی طلحہ حَجَبِی۔
بنو عبد الدار میں سے تھیں۔
ایک قول یہ ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے اور ایک قول کے مطابق ان کی رؤیت ثابت نہیں ہے۔
صحیح اور درست بات یہی ہے کہ حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا صحابیہ ہیں۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے تہذیب التہذیب اور تقریب التہذیب دونوں میں اس کی تصریح کی ہے‘ نیز انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے صحیح بخاری میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا کے سماع کی تصریح کی ہے۔
جن اہل علم نے انھیں تابعیہ شمار کیا ہے‘ یہ ان کا سہو ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 897   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5172  
5172. سیدہ صفیہ بنت شیبہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے اپنی ایک بیوی کا ولیمہ دو مد جو سے کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5172]
حدیث حاشیہ:
یعنی سوا سیر یا دو سیر جو کا آٹا پکایا گیا تھا۔
سچ کہا ہے الدینُ یُسر یعنی دین کا معاملہ بالکل آسان ہے، پس آج ہولناک گرانی کے دور میں علماء کا فریضہ ہے کہ اہل اسلام کے لئے ایسی آسانیوں کی بھی بشارت دیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5172   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5172  
5172. سیدہ صفیہ بنت شیبہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے اپنی ایک بیوی کا ولیمہ دو مد جو سے کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5172]
حدیث حاشیہ:
(1)
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے جب مجھ سے نکاح کیا تو مجھے حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کے گھر مہں ٹھہرایا۔
میں نے وہاں ایک مٹکے میں کچھ جوَ دیکھے۔
میں نے انھیں نکال کر پیسا، پھر انھیں ہنڈیا میں ڈالا اور ان میں کچھ چربی ڈالی۔
یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ولیمہ تھی۔
(2)
اس سے معلوم ہوا کہ ولیمہ تھوڑے سے کھانے کا بھی ہو سکتا ہے۔
اس کے متعلق کوئی مقدار مقرر نہیں ہے۔
انسان اپنی وسعت کے مطابق اس کا اہتمام کر سکتا ہے۔
(فتح الباري: 298/9)
البتہ جو ولیمے میں زیادہ کھانے کا اہتمام کرے وہ افضل ہے کیونکہ اس طرح نکاح کا اعلان زیادہ ہوتا ہے اور اہل و مال میں برکت کا باعث ہے کیونکہ ولیمے میں آنے والے بکثرت دعائیں کرتے ہیں۔
(عمدة القاري: 127/14)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5172