تخریج: «أخرجه مسلم، الجمعة، باب التغليظ في ترك الجمعة، حديث:865.»
تشریح:
1. جمعہ کے لغوی معنی ایک جگہ جمع ہونے کے ہیں‘ اس دن کو دور جاہلیت میں
”عروبہ
“ کہتے تھے۔
اسلام نے اس کا نام جمعہ رکھا کہ مسلمان ایک مخصوص دن میں مخصوص اوقات میں عبادت الٰہی کے لیے مجتمع ہوں اور مل کر سب اکٹھے عبادت کریں اور ایک دوسرے کے حالات سے باخبر بھی ہوں اور اجتماعی فیصلے بھی کیے جا سکیں۔
2. اس حدیث سے جمعہ کی فرضیت ثابت ہوتی ہے‘ اسے کسی عذر شرعی کے بغیر ترک کرنے کی وجہ سے دلوں پر مہریں لگ جاتی ہیں اور آدمی دین سے بے بہرہ ہو جاتا ہے‘ اور پھر آخر کار منافقین و غافلین کے زمرے میں شامل ہو کر رہ جاتا ہے۔
گویا نماز جمعہ کو معمولی سمجھ کر اس بارے میں تساہل اور سستی کا مظاہرہ کرنا رسوائی اور خذلان کا موجب ہے اور توفیق الٰہی سے محروم رہنے کا باعث بھی۔