وعن ابن عمر رضي الله عنهماأن النبي صلى الله عليه وآله وسلم رد اليمين على طالب الحق. رواهما الدارقطني في إسنادهما ضعف.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدعی پر قسم ڈال دی۔ ان دونوں احادیث کو دارقطنی نے روایت کیا ہے اور دونوں کی سند میں ضعف ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب القضاء/حدیث: 1218]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني:4 /213، محمد بن مسروق لا يعرف، وفيه علة أخري.»
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1218
تخریج: «أخرجه الدارقطني:4 /213، محمد بن مسروق لا يعرف، وفيه علة أخري.»
تشریح: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم مسئلہ اسی طرح ہے کہ مدعی کے پاس اگر کوئی ثبوت نہ ہو تو مدعا علیہ کو قسم کھانا پڑے گی اور اگر وہ قسم کھانے سے بھی انکار کر دے تو ایسی صورت میں مدعی سے قسم کھانے کے لیے کہا جائے گا اگر وہ قسم کھا لے گا تو متنازع فیہ چیز اسے دے دی جائے گی۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1218