الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


بلوغ المرام
كتاب القضاء
قاضی ( جج ) وغیرہ بننے کے مسائل
3. باب الدعوى والبينات
3. دعویٰ اور دلائل کا بیان
حدیث نمبر: 1217
وعن جابر رضي الله عنه: أن رجلين اختصما في ناقة فقال كل منهما: نتجت عندي وأقاما بينة فقضى بها رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم لمن هي في يده.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمی ایک اونٹنی کا مقدمہ عدالت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں لائے۔ ان میں سے ہر ایک کا یہ دعویٰ تھا کہ اونٹنی نے بچہ میرے ہاں جنا ہے اور دونوں نے اپنے اپنے گواہ بھی پیش کئے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے حق میں فیصلہ صادر فرمایا جس کے قبضہ میں اونٹنی تھی۔ [بلوغ المرام/كتاب القضاء/حدیث: 1217]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدار قطني:4 /209، وابن نعيم لا يعرف، وفيه علل أخري.»