تخریج: «أخرجه البخاري، المساقاة، باب الخصومة في البئر والقضاء فيها، حديث:2356، ومسلم، الإيمان، باب وعيدمن اقتطع حق مسلم.....،حديث:138.»
تشریح:
راویٔ حدیث: «حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ» اشعث بن قیس بن معدیکرب کندی۔
ابومحمد ان کی کنیت تھی۔
صحابی ہیں۔
کوفہ میں فروکش ہوئے۔
یوم یرموک میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی۔
بڑے سخی اور مہربان انسان تھے۔
ایک بار قسم کھائی اور اس کا کفارہ پندرہ ہزار دیا۔
آذر بائیجان کے والی بنے۔
صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے چالیس روز بعد ۴۰ ہجری میں ۶۳برس عمر پا کر فوت ہوئے۔