تخریج: «أخرجه مسلم، الإيمان، باب وعيد من اقتطع حق مسلم بيمين فاجرة بالنار، حديث:137.»
تشریح:
راویٔ حدیث: «حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ» یہ صاحب‘ ابوامامہ بن ثعلبہ انصاری حارثی تھے۔
ان کے نام میں بہت اختلاف ہے۔
صحیح یہ ہے کہ ان کا نام ایاس بن ثعلبہ تھا۔
یہ بنو حارث بن خزرج سے تھے۔
ایک قول یہ ہے کہ یہ انصار کے حلیف قبیلہ بنوبَليِّّ سے تھے اور قدیم الاسلام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں سے تھے۔
اپنی والدہ کی تیمارداری کی وجہ سے غزوۂ بدر میں شریک نہ ہو سکے۔