وعن أسامة بن زيد رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من صنع إليه معروف فقال لفاعله: جزاك الله خيرا فقد أبلغ في الثناء» أخرجه الترمذي وصححه ابن حبان.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس کسی سے نیکی اور اچھا برتاؤ کیا جائے اور وہ اس کرنے والے سے کہے کہ «جزاك الله خيرا» اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر سے نوازے تو اس نے اس کا پورا حق شکریہ ادا کر دیا۔“ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 1179]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في الثناء بالمعروف، حديث:2035، وقال: حسن، وابن حبان (الإحسان):5 /174، حديث:3404.»
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1179
تخریج: «أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في الثناء بالمعروف، حديث:2035، وقال: حسن، وابن حبان (الإحسان):5 /174، حديث:3404.»
تشریح: سبل السلام میں ہے کہ اس حدیث کو یہاں ذکر کرنا کِتَابُ الْأَیْمَانِ وَالنُّذُور کے ساتھ کچھ مناسبت نہیں رکھتا۔ دراصل اس کا محل کتاب الجامع ‘ باب الأدب ہے۔ واللّٰہ أعلم۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1179
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2035
´احسان کے بدلے تعریف کرنے کا بیان۔` اسامہ بن زید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے ساتھ کوئی بھلائی کی گئی اور اس نے بھلائی کرنے والے سے «جزاك الله خيراً»”اللہ تعالیٰ تم کو بہتر بدلا دے“ کہا، اس نے اس کی پوری پوری تعریف کر دی“۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 2035]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یعنی کسی پرا حسان کیاگیا ہو، اس نے اپنے محسن کے لیے (جزاك الله خيرا) کہا تو اس احسان کا اس نے پوراپورا شکریہ ادا کردیا۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2035