تخریج: «أخرجه مالك في الموطأ:2 /828، وسفيان الثوري في الجامع.»
تشریح:
اس حدیث کی رو سے غلام اور لونڈی کی حد آزاد مرد و عورت سے آدھی ہے‘ مثلاً: زنا کی حد میں ان پر پچاس کوڑے ہیں۔
اسی طرح حد قذف کا نصف چالیس کوڑے ہیں۔
جمہور اہل علم کا یہی مسلک ہے۔
راویٔ حدیث: «حضرت عبداللہ بن عامر» ابوعمران کی کنیت سے مشہور ہیں۔
سات قاریوں میں سے ایک مشہور و معروف قاری تھے۔
تابعین کے طبقۂدوم میں سے تھے اور ثقہ و حافظ تھے۔