الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
1061. سوکن کا اپنی ہم منصب سے انتقام
حدیث نمبر: 1533
-" دونك فانتصري".
سیدہ عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: مجھے تب پتہ چلا جب سیدہ زینب رضی الله عنہا بغیر اجازت اندر آ گئیں اور وہ غصے میں تھیں۔ وہ کہنے لگیں: اے الله کے رسول! کیا آپ کے لیے ابوبکر کی اس بیٹی کا اپنے بازوؤں کو پھیلانا ہی کافی ہے؟ پھر مجھ پر متوجہ ہوئیں (اور باتیں کرنے لگ گئیں)، میں اعراض کرتی رہی (اور کوئی جواب نہ دیا)، حتی کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی مقابل کو اس کا بدلہ دے۔“ پھر میں اس پر اس طرح برس پڑی کہ اس کی تھوک خشک ہو گئی اور وہ میرا کوئی جواب نہ دے سکی۔ پھر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو آپ کا چہرہ دمک رہا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1533]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1862
قال الشيخ الألباني:
- " دونك فانتصري ". _____________________ أخرجه البخاري في " الأدب المفرد " (558) وابن ماجة (1 / 610 - 611) __________جزء : 4 /صفحہ : 476__________ وأحمد وابنه (6 / 93) من طريق خالد بن سلمة عن البهي عن عروة بن الزبير قال: قالت عائشة: " ما علمت حتى دخلت علي زينب بغير إذن، وهي غضبى، ثم قالت: يا رسول الله أحسبك إذا قلبت لك بنية أبي بكر ذريعتيها؟ ثم أقبلت علي، فأعرضت عنها، حتى قال النبي صلى الله عليه وسلم (فذكر الحديث) ، فأقبلت عليها حتى رأيتها وقد يبس ريقها في فيها ما ترد علي شيئا، فرأيت النبي صلى الله عليه وسلم يتهلل وجهه ". قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط مسلم، وكذا قال البوصيري في " زوائده " (ق 125 / 1) ، وذكر أن النسائي أخرجه في " عشرة النساء " وفي " التفسير " من هذا الوجه. (ذريعتيها) قال ابن الأثير: " الزريعة تصغير الذراع، ولحوق الهاء فيها لكونها مؤنثة، ثم ثنتها مصغرة، وأرادت به ساعديها ". ¤