الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح البخاري
كِتَاب التَّوْحِيدِ
کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں
35. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {يُرِيدُونَ أَنْ يُبَدِّلُوا كَلاَمَ اللَّهِ} :
35. باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ الفتح) ارشاد ”یہ گنوار چاہتے ہیں کہ اللہ کا کلام بدل دیں“۔
حدیث نمبر: 7496
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، قَالَ: اللَّهُ أَنْفِقْ أُنْفِقْ عَلَيْكَ.
اور اسی سند سے یہ بھی مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم خرچ کرو تو میں تم پر خرچ کروں گا۔ [صحيح البخاري/كِتَاب التَّوْحِيدِ/حدیث: 7496]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 7496 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7496  
حدیث حاشیہ:
یہاں بھی اللہ پاک کاایسا کلام مذکور ہوا جو قرآن سےنہیں ہےاور یقینا اللہ کاکلام ہےجسے حدیث قدسی کہتے ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7496   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7496  
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ اُمت گوآخری امت ہے لیکن جنت مین سب امتوں سے پہلے جائے گی۔
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فرمان الٰہی بیان کیا ہے جو مبنی برحقیقت اورآواز وحروف پر مشتمل ہے۔
یہ فرمان قرآن کریم کے علاوہ ہے اور غیر مخلوق ہے۔
یقیناً یہ فرمان اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جسے حدیث قدسی کہا جاتاہے۔w
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7496