الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح البخاري
كِتَاب الْأَحْكَامِ
کتاب: حکومت اور قضا کے بیان میں
46. بَابُ بَيْعَةِ الصَّغِيرِ:
46. باب: نابالغ لڑکے کا بیعت کرنا۔
حدیث نمبر: 7210
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ، وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَهَبَتْ بِهِ أُمُّهُ زَيْنَبُ بِنْتُ حُمَيْدٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَايِعْهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ صَغِيرٌ، فَمَسَحَ رَأْسَهُ، وَدَعَا لَهُ، وَكَانَ يُضَحِّي بِالشَّاةِ الْوَاحِدَةِ عَنْ جَمِيعِ أَهْلِهِ".
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبداللہ بن یزید نے بیان کیا، ان سے سعید ابن ابی ایوب نے بیان کیا، ان سے ابوعقیل زہرہ بن معبد نے بیان کیا انہوں نے اپنے دادا عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا تھا اور ان کی والدہ زینب بنت حمید ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئی تھیں اور عرض کیا تھا یا رسول اللہ! اس سے بیعت لے لیجئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ابھی کمسن ہے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لیے دعا فرمائی اور اپنے تمام گھر والوں کی طرف سے ایک ہی بکری قربانی کیا کرتے تھے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْأَحْكَامِ/حدیث: 7210]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

   صحيح البخاريمسح رأسه ودعا له يضحي بالشاة الواحدة عن جميع أهله
   سنن أبي داودهو صغير فمسح رأسه

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 7210 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7210  
حدیث حاشیہ:
یہی سنت ہے کہ ہر ایک گھر کی طرف سے عید الاضحی میں ایک بکری قربای کی جائے۔
سارے گھر والوں کی طرف سے ایک ہی بکری بھی کافی ہے۔
اب یہ جو رواج ہو گیا ہے کہ بہت سے بکریاں قربانی کرتے ہیں یہ سنت نبوی کے خلاف اور صرف فخر کے لیے لوگوں نے ایسا کرنا اختیار کرلیا ہے جیسے کتاب الاضحیہ میں گزرچکا ہے۔
حافظ عبد اللہ بن ہشام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے بہت مدت تک زندہ رہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7210   

  الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 7210  
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 7210 کا باب: «بَابُ بَيْعَةِ الصَّغِيرِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے جو ترجمۃ الباب قائم فرمایا ہے کمسن لڑکے کی بیعت کرنے پر، دراصل اس ترجمہ میں امام بخاری رحمہ اللہ کی منشاء اس کے انعقاد پر دال نہیں ہے بلکہ عدم انعقاد پر ہے۔

علامہ ابن المنیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«باب بيعة الصغير أى عدم انعقادها شرعًا، لأنه صلى الله عليه وسلم لم يبايعه، فالترجمة موهمة، و الحديث يزيل إيمامها.» [المتوري على ابواب البخاري: ص 235]
امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا «باب بيعة الصغير» یعنی شرعاً اس کا عدم انعقاد ہے (کمسنی کی بیعت کا) کیوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بیعت نہیں لی، تو ترجمۃ الباب موہم ہوا اور حدیث اس کا ابہام زائل کرتی ہے، تو یہ صغیر کی بیعت کے عدم انعقاد پر دال ہے۔

علامہ عینی رحمہ اللہ ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے رقمطراز ہیں:
«ولم يذكر الحكم فيه على عادته غالباً، إما اكتفاءً بما بيّن فى حديث الباب . . . . . فقال جماعة من العلماء البيعة لا تلزم إلا من تلزمه عقود الإسلام كلها من البالغين.» [عمدة القاري للعيني: 396/24]
امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی عادت کے مطابق کمسن بچے کی بیعت پر کسی حکم کو ظاہرنہیں کیا، صرف باب حدیث پر اکتفاء فرمایا، جو اس کے ذریعے واضح ہے . . . . . علماء نے کہا کہ بیعت اس کے لیے لازم ہے جس پر اسلام کی عقود لازم ہوا کرتے ہیں، جو بالغین میں سے ہیں۔

یعنی خلاصہ یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے باب میں واضح نہیں کیا کہ کمسن سے بیعت لینی چاہیے کہ نہیں؟ بلکہ تحت الباب جو حدیث پیش فرمائی ہے وہی معنی ہو گا باب کا۔
   عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم، حدیث/صفحہ نمبر: 289   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7210  
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بچوں کے لیے بیعت کرنا ضروری نہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن ہشام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق فرمایا تھا کہ یہ ابھی کمسن ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے دعا فرمائی اس کی برکت سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صحت و سلامتی کے ساتھ بہت دیر تک زندہ رہے۔
(فتح الباري: 248/13)
البتہ بچے اپنے والد کے ہمراہ بیعت کر سکتے ہیں جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے والد گرامی کے ہمراہ آٹھ سال کی عمر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی۔
(عمدة القاري: 457/16)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7210   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2942  
´بیعت کا بیان۔`
عبداللہ بن ہشام (انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عہد پایا تھا) فرماتے ہیں کہ ان کی والدہ زینب بنت حمید رضی اللہ عنہا ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئیں اور کہنے لگیں: اللہ کے رسول! اس سے بیعت کر لیجئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کم سن ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 2942]
فوائد ومسائل:
بعیت کوئی رسمی اور تبرکاتی عمل نہیں۔
بلکہ فریقین کے درمیان ایک معاہدہ ہوتا ہے۔
اس لئے انسان کو سوچ سمجھ کر بعیت کرنی چاہیے۔
وہ بعیت جہاد کی ہو یا ہجرت کی یا اعمال صالحہ پر پابندی کی تاہم تیسری قسم کی بعیت (اعمال صالحہ کی پابندی کی بعیت) کا رواج سلف (صحابہ وتابعین) کے عہد میں نہیں تھا۔
اس کا سلسلہ خیرالقرون کے بعد قائم ہوا۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2942