اور اللہ تعالیٰ نے (سورۃ الکوثر میں) فرمایا «إنا أعطيناك الكوثر»”بلاشبہ ہم نے آپ کو کوثر دیا۔“ اور عبداللہ بن زید مازنی نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے فرمایا کہ تم اس وقت تک صبر کئے رہنا کہ مجھ سے حوض کوثر پر ملو۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الرِّقَاقِ/حدیث: Q6575]
مجھ سے یحییٰ بن حماد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا، ان سے سلیمان نے، ان سے شقیق نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ میں تم سے پہلے ہی حوض پر موجود رہوں گا۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الرِّقَاقِ/حدیث: 6575]