الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6172
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابن صیاد کے متعلق دجال ہونے کا اندیشہ تھا۔
حقیقت حال معلوم کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دل میں سورۃ الدخان تصور کیا، پھر ابن صیاد سے فرمایا:
تو رسول ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، اگر تو سچا ہے تو بتا میں نے اپنے دل میں کیا چھپا رکھا ہے؟ شیطان نے لفظ دخ تک اس کی رہنمائی کی تو وہ بھی دُخ دُخ کہنے لگا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”ذلیل انسان دور ہو جا، اب تو اپنی حیثیت سے آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
“ اب تو انسانی وقار کے قابل نہیں رہا، بلکہ تو حیوانات سے بھی آگے بڑھ گیا ہے۔
اس واقعے کی مزید تفصیل درج ذیل حدیث میں ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6172