اور اللہ تعالیٰ کے فرمان «ضيف إبراهيم المكرمين»”ابراہیم علیہ السلام کے مہمان جن کی عزت کی گئی“ کی تفسیر۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: Q6135]
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی، انہیں سعید بن ابی سعید مقبری نے، انہیں ابوشریح کعبی رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے اپنے مہمان کی عزت کرنا چاہیئے۔ اس کی خاطر داری بس ایک دن اور رات کی ہے مہمانی تین دن اور راتوں کی، اس کے بعد جو ہو وہ صدقہ ہے اور مہمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے میزبان کے پاس اتنے دن ٹھہر جائے کہ اسے تنگ کر ڈالے۔“[صحيح البخاري/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 6135]
من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه جائزته قالوا وما جائزته يا رسول الله قال يومه وليلته الضيافة ثلاثة أيام ما كان وراء ذلك فهو صدقة عليه من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيرا أو ليصمت
من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه جائزته جائزته يوم وليلة الضيافة ثلاثة أيام ما كان بعد ذلك فهو صدقة من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيرا أو ليسكت
من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه جائزته يوم وليلة لا يحل له أن يثوي عند صاحبه حتى يحرجه الضيافة ثلاثة أيام ما أنفق عليه بعد ثلاثة أيام فهو صدقة
من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم جاره من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه جائزته قال وما جائزته يا رسول الله قال يوم وليلة الضيافة ثلاثة أيام ما كان وراء ذلك فهو صدقة عليه من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيرا أو ليصمت
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے اسی طرح بیان کیا اور یہ لفظ زیادہ کئے کہ جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے اچھی بات کہنی چاہیئے ورنہ اسے چپ رہنا چاہیئے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 6135M]