الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح البخاري
كِتَاب الذَّبَائِحِ وَالصَّيْدِ
کتاب: ذبیح اور شکار کے بیان میں
28. بَابُ لُحُومِ الْحُمُرِ الإِنْسِيَّةِ:
28. باب: پالتو گدھوں کا گوشت کھانا منع ہے۔
حدیث نمبر: 5526
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَدِيٌّ، عَنْ الْبَرَاءِ، وَابْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، قَالَا:" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عدی نے بیان کیا اور ان سے براء اور ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرما دیا تھا۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الذَّبَائِحِ وَالصَّيْدِ/حدیث: 5526]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

   صحيح البخاريلحوم الحمر
   صحيح البخاريأصابوا حمرا فطبخوها أكفئوا القدور
   صحيح البخاريأكفئوا القدور
   صحيح مسلمأصبنا حمرا فطبخناها أكفئوا القدور

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 5526 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5526  
حدیث حاشیہ:
یہ روایت انتہائی مختصر ہے۔
ایک روایت میں کچھ تفصیل ہے کہ خیبر کے دن ہمیں بھوک نے ستایا تو لوگوں نے گھریلو گدھوں کو ذبح کر کے ان کا گوشت پکانا شروع کر دیا۔
اس دوران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک اعلان کرنے والے نے اعلان کیا کہ اپنی ہانڈیوں کو اوندھا کر دو۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4221، 4222)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5526