ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوہاب بن عبدالمجید نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن عون نے بیان کیا، ان سے قاسم بن محمد نے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آنے کی اجازت چاہی۔ پھر راوی نے مذکورہ بالا حدیث کی طرح بیان کیا لیکن اس حدیث میں راوی نے لفظ «نسيا منسيا.» کا ذکر نہیں کیا۔ [صحيح البخاري/كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ/حدیث: 4754]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4754
حدیث حاشیہ: 1۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا مقصد تھا کہ تعریف سے آدمی کے اندر پسندی اور تکبر کے جذبات پروان چڑھتے ہیں اور یہ ایسا وقت ہے کہ اس میں آدمی کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔ اپنے نفس کی طرف توجہ کسی بھی طرح سے مناسب نہیں ہے۔ اس لیے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اجازت دینے میں انھیں کچھ تامل ہوا۔ ان کے جانے کے بعد آپ نے جو کچھ کہا اس سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خشیت الٰہی اور تقوی کے بلند مقام کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ 2۔ واقعی اولیاء اللہ اور بزرگ لوگ گمنامی ہی پسند کرتے ہیں انھوں نے شہرت و ناموری کو کبھی اپنے پاس نہیں آنے دیا۔ وہاں اگر اللہ تعالیٰ ان کی اچھی شہرت کر دے اور لوگوں کے دلوں میں ان کے لیے محبت ڈال دے۔ ”تو“ رضائے الٰہی مولیٰ از ہمہ اولیٰ “ سمجھ کر خاموش رہتے ہیں۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4754