الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح البخاري
كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
4. بَابُ وَقَوْلُهُ تَعَالَى: {وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ وَأَنْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَى كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَمَا ظَلَمُونَا وَلَكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ} :
4. باب: آیت کی تفسیر ”اور تم پر ہم نے بادل کا سایہ کیا، اور تم پر ہم نے من و سلویٰ اتارا اور کہا کہ کھاؤ ان پاکیزہ چیزوں کو جو ہم نے تمہیں عطا کی ہیں، ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا بلکہ انہوں نے نے خود اپنے نفسوں پر ظلم کیا“۔
حدیث نمبر: Q4478
وَقَالَ مُجَاهِدٌ: الْمَنُّ: صَمْغَةٌ، وَالسَّلْوَى: الطَّيْرُ.
‏‏‏‏ آیت مذکورہ کی تفسیر میں مجاہد نے کہا کہ «من» ایک درخت کا گوند تھا اور «سلوىا» پرندے تھے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ/حدیث: Q4478]
حدیث نمبر: 4478
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ , عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے سفیان نے بیان کیا، ان سے عبدالملک نے، ان سے عمرو بن حریث نے اور ان سے سعید بن زید رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا «كمأة» (یعنی کھنبی) بھی «من» کی قسم ہے اور اس کا پانی آنکھ کی دوا ہے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ/حدیث: 4478]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

   صحيح البخاريالكمأة من المن وماؤها شفاء للعين
   صحيح البخاريالكمأة من المن وماؤها شفاء العين
   صحيح البخاريالكمأة من المن وماؤها شفاء للعين
   صحيح مسلمالكمأة من المن وماؤها شفاء للعين
   صحيح مسلمالكمأة من المن الذي أنزل الله على موسى وماؤها شفاء للعين
   صحيح مسلمالكمأة من المن وماؤها شفاء للعين
   صحيح مسلمالكمأة من المن وماؤها شفاء للعين
   صحيح مسلمالكمأة من المن الذي أنزل الله على بني إسرائيل وماؤها شفاء للعين
   صحيح مسلمالكمأة من المن الذي أنزل الله على بني إسرائيل وماؤها شفاء للعين
   جامع الترمذيالكمأة من المن وماؤها شفاء للعين
   سنن ابن ماجهالكمأة من المن الذي أنزل الله على بني إسرائيل وماؤها شفاء العين
   المعجم الصغير للطبراني الكمأة من المن ، وماؤها شفاء للعين ، والعجوة من الجنة ، وهى شفاء من السم ، وقال : ونعت رسول الله صلى الله عليه وسلم من عرق النسا ألية كبش تجزأ ثلاثة أجزاء ، ثم تذاب ، فتشرب كل يوم جزءا على الريق

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4478 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4478  
حدیث حاشیہ:
ایک مشہور خودرو بوٹی ہے جوکھائی بھی جاتی ہے، آنکھ کے امراض میں اس کا پانی بہترین دواہے۔
حدیث میں من کا ذکر ہے یہی حدیث اور باب میں مطابقت ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4478   

  الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 4478  
باب اور حدیث میں مناسبت
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 4478 کا باب: «بَابُ وَقَوْلُهُ تَعَالَى: {وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ وَأَنْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَى كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَمَا ظَلَمُونَا وَلَكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ}
امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمۃ الباب میں ان اشیاء کا ذکر فرمایا ہے، جس کو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے لئے نازل فرمایا تھا، مگر تحت الباب میں جن اشیاء کا ذکر ہے اس میں ایک «من» ہے اور دوسرا «الكماة» لہٰذا ترجمتہ الباب پر اعتراض کرتے ہوئے علامہ خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«لا وجه لادخال هذا الحديث هنا، قال: لأنه ليس المراد فى الحديث أنها نوع من المن لمنزل على بني اسرائيل فان ذاك شيئي كان يسقط عليهم كالتر نجبيل» [فتح الباري لابن حجر: 140/8]
یعنی یہ روایت ترجمۃ الباب میں مناسبت نہیں رکھتی، کیونکہ ترجمۃ الباب میں اس «من» کا ذکر ہے جو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے لئے آسمان سے نازل فرمایا تھا، جبکہ «الكماة» سانپ کی چھتری زمین پر آ گئی ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے امام خطابی رحمہ اللہ کے اعتراض کو نقل کرنے کے بعد واضح طور پر فرمایا کہ ترجمۃ الباب سے حدیث کی مناسبت موجود ہے، دراصل علامہ خطابی رحمہ االلہ کی نظر صحیح مسلم کی حدیث تک نہیں پہنچتی جس کی طرف امام بخاری رحمہ اللہ نے اشارہ فرمایا ہے، حدیث میں واضح طور پر جو الفاظ ہیں وہ ترجمۃ الباب سے مناسبت رکھتے ہیں، امام مسلم رحمہ اللہ صحیح مسلم کتاب الاشربہ میں حدیث کا ذکر فرماتے ہیں کہ:
«الكماة من المن الذى انزل الله تبارك وتعالٰي علٰي بني اسرائيل وماؤها شفاء للعين.» [صحيح مسلم: 5347]
صحیح مسلم کی اس حدیث نے واضح کیا کہ جس طرح «من» اللہ تعالیٰ نے آسمان سے نازل فرمایا اسی کی مصداق «الكماة» بھی ہے، لہٰذا اس حدیث پر اگر امام خطابی رحمہ اللہ کی نظر پڑتی تو آپ یہ اعتراض نہ کرتے، لہٰذا امام بخاری رحمہ اللہ نے صحیح مسلم کی حدیث کی طرف اشارہ فرمایا ہے جس میں «الكماة» کو بھی «من» کی طرح نازل شدہ قرار دیا گیا ہے، اور اگر مزید غور کیا جائے تو ترجمہ الباب کی حدیث سے مناسبت لفظ «من المن» سے بھی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے «الكماة» کو «من» سے تعبیر کیا، یعنی جس طرح «من» باآسانی بنی اسرائیل کے لیے میسر تھا بیعن اسی طرح «الكماة» بھی اسی کے ساتھ باآسانی میسر تھی، لہٰذا باب اور حدیث میں مناسبت اس نکتہ کے ساتھ بھی ہے، صاحب منار القاری الشیخ حمزۃ محمد قاسم ترجمتہ الباب میں تطبیق دیتے ہوئے رقمطراز ہیں:
«دل الحديث على أن الكماة من النعم التى انعم الله بها على هذه الأمة...... والمطابقة فى قوله من المن [منار القاري شرح مختصر صحيح البخاري: 33/5]
حدیث اس پر دال ہے کہ «الكماة» بھی اللہ تعالیٰ کی نعمت میں سے ہے، جس طرح اللہ تعالیٰ نے اس امت پر انعام کیا۔۔۔۔۔۔۔ اور مطابقت ترجمہ الباب سے حدیث کے لفظ «من المن» میں ہے۔
یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے «الكماة» چھتری والے سانپ کو «من» میں داخل فرمایا ہے، پس یہاں بھی ترجمۃ الباب میں حدیث کی مطابقت بنتی ہے۔
   عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم، حدیث/صفحہ نمبر: 61   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4478  
حدیث حاشیہ:

علامہ خطابی ؒ کہتے ہیں:
اس حدیث کی مذکورہ عنوان سے کوئی مناسب نہیں لہٰذا امام بخاری ؒ کو اسے یہاں بیان نہیں کرنا چاہیے تھے کیونکہ حدیث میں اس بات کی کوئی وضاحت نہیں ہے کھمبی اس مَن کی قسم ہے جوبنی اسرائیل پر نازل ہوا تھا۔
(إعلام الحدیث: 99/3)
لیکن ان کا یہ اعتراض برمحل نہیں کیونکہ بعض روایات میں وضاحت ہے:
کھمبی مَن کی قسم ہے جو بنی اسرائیل پر اتارا گیا تھا۔
(صحیح مسلم، الأشربة، حدیث: 5345۔
(2049)

امام نووی ؒ فرماتے ہیں کھمبی کا خالص پانی آنکھوں کی تمام بیماریوں کے لیے مفید ہے اگر سرمے میں ملا کر استعمال کیا جائے تو اس کا فائدہ دو چند ہو جاتا۔
شیخ الکمال بن عبد اللہ دمشقی جن کی آنکھوں کا نور ختم ہو چکا تھا جب انھوں نے کھمبی کا پانی بطور سرمہ استعمال کیا تو ان کا نور بصارت واپس آگیا۔
(شرح صحیح مسلم النووي، الأشربة، باب فضل الکماة ومداواة العین بها)
یہ خاصیت اس بنا پر ہے کہ اس کی حلت میں ذرا بھر بھی شبہ نہیں۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خالص حلال چیز کا استعمال بینائی کے لیے بہت مفید ہے اور حرام اشیاء کا استعمال نظر کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
(فتح الباري: 164/8)

یاد رہے کہ کھمبی ایک خود رد بوٹی ہے جو موسم برسات میں زمین سے اگتی ہےاسے من سے تشبیہ دی گئی کیونکہ جس طرح من بغیر مشقت کے حاصل ہوتا تھا اس طرح کھمبی بھی بغیر محنت کے حاصل ہو جاتی ہےنیز جو من بنی اسرائیل پر نازل ہوا تھا وہ اصل الاصول ہے اسی مادے سے اب یہ کھمبی زمین سے اگتی ہے جو بہت لذیذ اور از حد مفید ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4478   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5343  
حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: کھنبی من میں سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفاء ہے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5343]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
کھنبی اس مَن کا حصہ ہے،
جو اللہ تعالیٰ نے بنو اسرائیل کے لیے اتارا تھا اور اس میں آنکھ کے لیے شفاء ہے اور اس کے پانی کو کھنبی نچوڑ کر نکالا جاتا ہے اور یہ پانی خاص طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور سرمہ وغیرہ میں ڈال کر بھی استعمال کیا جاتا ہے،
یہ مفرد استعمال ہو،
یا مرکب،
اس کا انحصار آنکھوں کی بیماری اور انسان کے مزاج پر ہے،
بعض بیماریوں اور افراد کے لیے مفرد مفید ہے اور بعض کے لیے مرکب،
اس لیے کسی ایک طریقہ کو ضروری ٹھہرانا حدیث سے ثابت نہیں ہوتا،
اس لیے اپنے علاقہ کے مسلمان حکیم یا ڈاکٹر کے مشورہ کے مطابق استعمال کرنا چاہیے،
واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ بعض کے لیے مفرد صورت میں مفید ثابت ہوا اور بعض کے لیے مضر،
فتح الباري باب المن شفاء اللعين دیکھیں)
۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5343   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4639  
4639. حضرت سعید بن زید ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: کھمبی "من" سے ہے اور اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4639]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث میں کھمبی کو "مَن" کی قسم بتایا گیا ہے کیونکہ یہ خود بخود پیدا ہوتی ہے، اس کے لیے کسی بیج وکھاد یا پانی کی کوئی مشقت نہیں اٹھانا پڑتی جیسا کہ بنی اسرائیل کو من وسلویٰ بغیرمحنت ومشقت سے ملتا تھا۔
یہ کھمبی عام طور پر سردی کے موسم میں اُگتی ہے۔
اس کا پانی آنکھ کی ہر بیماری کے لیے شفا ہے۔

کچھ حضرات کا خیال ہے کہ اسے دوسری ادویات کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو سود مند ہے، صرف پانی آنکھ کو نقصان دیتا ہے لیکن ہمارا تجربہ ہے کہ آنکھ اگرحرارت یا برودت کی وجہ سے خراب ہوتوصرف پانی استعمال کرنے سے آرام آجاتا ہے۔
ہم اس کے متعلق اپنی گزارشات حدیث: 4478 کے فوائد میں ذکر کرآئے ہیں اور کچھ گزارشات کتاب الطب میں ذکر ہوں گی۔
باذن اللہ تعالیٰ۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4639   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5708  
5708. حضرت سعید بن زید ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: کھمبی من سے ہے اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے۔ شعبہ نے کہا کہ مجھے حکم بن عتیبہ نے حسن عرنی سے، انہوں نے عمرو بن حریث سے انہوں نے سعید بن زید ؓ سے اور انہوں نے نبی ﷺ سے اس حدیث کو بیان کیا۔ شعبہ نے کہا: جب حکم نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے تو میں عبدالمالک کی روایت کا انکار نہیں کرتا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5708]
حدیث حاشیہ:
مَن، ایک قدرتی خوراک تھی جو بنی اسرائیل کو حاصل ہوتی تھی جس کا ذکر قرآن کریم میں ہے۔
کھمبی کو من اس لیے کہا گیا ہے کہ یہ بھی بلا مشقت حاصل ہو جاتی ہے۔
اس کی کئی ایک قسمیں ہیں۔
آج کل اسے خود بھی اُگایا جاتا ہے جو غذا میں استعمال ہوتی ہے۔
کھمبی کا پانی آنکھوں کی تکلیف کے لیے بہت مفید ہے، البتہ اطباء کا اس امر میں اختلاف ہے کہ اسے دوسری دوا کے ساتھ ملا کر استعمال کرنا چاہیے، جیسے اثمد سرمے میں کھمبی کا پانی ملا کر اسے گوندھ لیا جائے پھر اسے پیس کر آنکھ میں لگایا جائے، یا اس کا پانی نکال کر صرف اسے استعمال کیا جائے جیسا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے تین یا پانچ یا سات کھمبیاں لیں، پھر ان کا پانی نچوڑ کر ایک شیشی میں محفوظ کر لیا، میری ایک لونڈی آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہوئی، اس نے استعمال کیا تو وہ صحت یاب ہو گئی۔
(جامع الترمذي، الطب، حدیث: 2069)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5708