الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 89
´دودھ پینے پر کر کلی کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے دودھ پیا تو پانی منگوا کر کلی کی اور فرمایا: ”اس میں چکنائی ہوتی ہے۔“ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة/حدیث: 89]
اردو حاشہ:
1؎:
بعض لوگوں نے اسے واجب کہا ہے،
ان لوگوں کی دلیل یہ ہے کہ ابن ماجہ کی ایک روایت (رقم 498) میں ((مَضْمَضُوا مِنَ الِّلبَنِ)) امر کے صیغے کے ساتھ آیا ہے اور امر میں اصل وجوب ہے،
اس کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ یہ اس صور ت میں ہے جب استحباب پر محمول کرنے کی کوئی دلیل موجود نہ ہو اور یہاں استحباب پر محمول کئے جانے کی دلیل موجود ہے کیونکہ ابوداود نے (برقم 196) انس سے ایک روایت نقل کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے دودھ پیا تو نہ کلی کی اور نہ وضو ہی کیا،
اس کی سند حسن ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 89