سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی بیمار کی بیمار پرسی کرے وہ اللہ کی رحمت میں داخل ہوجاتا ہے، جب اس کے پاس بیٹھے تو اللہ کی رحمت میں ڈوب جاتا ہے۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1134]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2205، والطبراني فى «الصغير» برقم: 139 قال الهيثمي: رجاله موثقون، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 297)»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے صبح کی نماز کے بعد بارہ دفعہ «﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾» پڑھا تو اس نے گویا چار دفعہ قرآن پڑھ لیا۔ پھر اگر وہ اللہ سے ڈرتا رہا تو تمام اہلِ زمین سے اس دن فضیلت والا ہو گا۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1135]
تخریج الحدیث: «ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 166 قال الهيثمي: فيه من لم أعرفهم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 146) قال ابو حاتم الرازی: هذا حديث منكر وزكريا بن عطية منكر الحديث، علل الحديث: (4 / 719)»
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آزمائش کا ذکر فرمایا اور اس چیز کا بھی جو اللہ نے صبر کرنے کی صورت میں اجر کے طور پر مکمل ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عافیت کا بھی ذکر فرمایا کہ: ”جو شخص اس پر شکر کرے وہ بھی بہت بڑے ثواب کا مستحق ہے۔“ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر مجھے عافیت مل جائے تو میں شکر کر لوں یہ مجھے اس سے پیارا ہے کہ میں آزمائش میں ڈالا جاؤں، اور صبر کروں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے رسول بھی تیرے ساتھ عافیت کو پسند کرتے ہیں۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1136]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3102، والطبراني فى «الصغير» برقم: 304، سلسلة الاحاديث الضعيفة للالباني:3982 قال الهيثمي: فيه إبراهيم بن البراء بن النضر وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 290)»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو گم پایا جس کے ساتھ آپ بیٹھا کرتے تھے، فرمانے لگے: ”مجھے فلاں آدمی نظر نہیں آیا؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: اس کو بخار ہوگیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو، ہم ان کی بیمار پرسی کرنے جارہے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے جب اس کے پاس پہنچے تو لڑکا رونے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”رو نہیں، جبریل نے مجھے بتایا ہے کہ بخار میری امّت کے لیے جہنم کا حصہ ہے (جو انہیں دنیا میں ہی مل جاتا ہے)۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1137]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3318، والطبراني فى «الصغير» برقم: 314 قال الهيثمي: فيه عمر بن راشد ضعفه أحمد وغيره ووثقه العجلي، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 306)»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھمبی ”مَنْ“(وہ کھانا جو بنی اسرائیل پر صحراءِ سینا میں آسمان سے اترتا تھا، قرآن میں اس کو من و سلویٰ کا نام دیا گیا ہے) میں سے ہے، اس کا پانی آنکھ کے لیے شفاء ہے، اور عجوہ کھجوریں جنّت میں بھی ہوں گی اور یہ زہر سے شفاء ہے۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1138]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن الحدیث صحیح، وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6635، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12481، 13010، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3406، والطبراني فى «الصغير» برقم: 344، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5673، وله شواهد من حديث سعيد بن زيد بن عمرو العدوي، فأما حديث سعيد بن زيد بن عمرو العدوي، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4478، 4639، 5708، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2049، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2067، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3454، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1647 قال الهيثمي: فيه مهدي بن جعفر الرملي وهو ثقة وفيه ضعف وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 88)»
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت کا فنا ہونا طعن اور طاعون سے ہو گا۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! طعن کو تو ہم جانتے ہیں، طاعون کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہارے جن دشمنوں کے اثرات ہیں اور ہر ایک میں شہادت ہے۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1139]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 158، 159، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19837، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 536، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7226، والبزار فى «مسنده» برقم: 2986، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1396، 3422، 8512، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 351، صحيح الجامع برقم: 2318 قال ابن حجر: ثبت، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (10 / 189) قال الهيثمي: ورجال بعضها رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:(311/2)»
حكم: صحيح
7. «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» پڑھنے کی فضیلت کا بیان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گرمی کی شدت کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کوئی حل پیش نہیں فرمایا، اور فرمانے لگے: ”یہ کلمہ زیادہ پڑھا کرو: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» کیونکہ یہ کلمہ تکلیف کے ننانوے دروازے دور کرتا ہے جس میں سے سب سے چھوٹا دروازہ فقیری کا ہے۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1140]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3541، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 438، ضعيف الجامع برقم: 1840 قال الذھبی: الخبر منكر، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (3 / 649)»
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہمارے پاس ایک بچہ تھا جو بیمار تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اسے کیا تکلیف ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ہمیں اس پر نظر کا وہم ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس کو نظر کا دم نہیں کرتے۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1141]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن حدیث صحیح، وأخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6879، 6935، والطبراني فى «الكبير» برقم: 568، والطبراني فى «الصغير» برقم: 480 وله شواهد من حديث عروة بن الزبير، أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1708، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24058 قال الهيثمي: رواه الطبراني عن شيخه سهل بن مودود ولم أعرفه وبقية رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 112)»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی مریض کی بیمار پرسی فرماتے تو تین دن کے بعد ہی فرماتے۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1142]
تخریج الحدیث: «موضوع، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1437،قال الشيخ الألباني: موضوع، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3642، والطبراني فى «الصغير» برقم: 484 قال أبو حاتم الرازی: حديث باطل موضوع مسلمة ضعيف الحديث، علل الحديث: (6 / 211)»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی بیمار ہو تو درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کو یوں کہے: «بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ أَعُوْذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ وَجَعِيْ هٰذَا»”اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے ساتھ، میں اللہ تعالیٰ کی عزت و قدرت کی پناہ میں آتا ہوں، اس تکلیف سے، جسے میں محسوس کر رہا ہوں۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْمَرْضَیٰ/حدیث: 1143]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3588، قال الشيخ الألباني: صحيح، وابن ماجه: 3522، والطبراني فى «الصغير» برقم: 504، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7610»