سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے، لہٰذا آپ شک والی چیز کو چھوڑ کر وہ کام کریں جس میں شک نہ ہو۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة/حدیث: 621]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 32، 284 قال الهيثمي: وإسناد الصغير حسن، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 73)»
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے گوہ (سانڈا) کے متعلق پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک امّت ہے جس کی شکل بدل دی گئی ہے۔“ وﷲ اعلم [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة/حدیث: 622]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1877، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2203، والطبراني فى «الصغير» برقم: 140، وله شواهد من حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، فأما حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1949، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14684 [وأما حديث ثابت بن وديعة الخزرجي أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3795، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4322، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3238»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر (قسم کی) شراب حرام ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة/حدیث: 623]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5575، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2003، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1588، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5354، 5366، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5588، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7323، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3679، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1861، 1864، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2135، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3390، 3392، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17430، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4734، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 626، 3135، والطبراني فى «الصغير» برقم: 143، 546، 566، 922»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین سالن سرکہ ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة/حدیث: 624]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا وله شواهد، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2227، والطبراني فى «الصغير» برقم: 145 قال الهيثمي: فيه زكريا بن حكيم الحبطي وهو ضعيف جدا، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 43) [وله شواهد من حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، وأما حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2052، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3820، 3821، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1839، 1842، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3827، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3317، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14445 »
حكم: إسناده ضعيف جدا وله شواهد
5. گندنا اور پیاز کھا کر مسجد میں آنے کی ممانعت کا بیان
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم گندنا اور پیاز کھانے سے منع فرماتے جبکہ مسجد میں جانا ہوتا۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة/حدیث: 625]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 854، 855، 5452، 7359، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 564، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1664، 1665، 1668، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1644، 1646، 2086، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3822، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1806، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3365، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5133، 5134، 5136، 5137، 13457، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15245، 15301، 15391، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1315، 1336، وأخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1889، 2226، 2321، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1736، 1741، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8744، 24973، وأخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6609، 6623، 6624، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 191، 2231، 5513، 8155، 9347، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 37، 148، 1126»
حكم: صحيح
6. اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر اور احسان کے بدلے کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دوپہر کو نکلے تو یہ بات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سنی تو وہ بھی باہر نکل آئے اور کہنے لگے: ابوبکر تجھے کون سی چیز اس وقت باہر لے آئی؟ انہوں نے کہا: مجھے کوئی چیز باہر نہیں لائی، صرف اس بات نے مجھے گھر سے باہر نکال دیا ہے کہ سخت بھوک کی وجہ سے میرے پیٹ میں کچھ بھی نہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اﷲ کی قسم! مجھے بھی یہی چیز گھر سے باہر لائی ہے۔ اسی طرح وہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی باہر تشریف لے آئے، انہوں نے پوچھا: ”اس وقت تمہیں گھر سے کون سی چیز باہر نکال لائی؟“ وہ دونوں کہنے لگے: ہمیں یہ چیز باہر نکال لائی کہ ہمارے پیٹوں میں کچھ بھی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: ”جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں اُس کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے بھی یہی چیز نکال کر باہر لے آئی ہے۔“ وہ تینوں اٹھے اور سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے گھر چلے گئے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے اور دودھ کا کہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں دیر کر دی اور وقت پر نہ پہنچ سکے تو وہ کھانا اس کے گھر والوں نے کھا لیا۔ وہ اپنی کھجوروں کے باغ کی طرف چلے گئے جس میں وہ کام کرتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ایوب رضی اللہ عنہ کے گھر پہنچے تو ان کی عورت باہر آئی اور کہنے لگی: نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھ آنے والوں کو خوش آمدید۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوایوب کہاں ہیں؟“ اس نے کہا: اﷲ کے رسول! ابھی آتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم واپس ہوئے تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیا، وہ اپنے باغ میں کام کر رہے تھے، وہ دوڑتے ہوئے آئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کہنے لگے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھ آنے والوں کو خوش آمدید، پھر سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کہنے لگے: یہ ایسا وقت نہیں جس میں آپ آیا کرتے تھے۔ پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس لے آئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک خوشہ لے کر آگئے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نے فرمایا: ”میں تو یہ نہیں چاہتا تھا۔“ انہوں نے کہا کہ: میں نے یہ پسند کیا کہ آپ تازہ اور تر کھجوریں بھی کھائیں اور اس کے ساتھ کچھ کچی کھجوریں بھی کھائیں، اور میں آپ کے لیے ایک بکری کا بچہ ذبح کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کچھ ذبح کرنا ہے تو دودھ والا نہ کرنا۔“ انہوں نے بکری کا بچہ لے کر ذبح کر دیا اور اپنی بیوی سے کہا کہ روٹی پکاؤ اور میں سالن پکا تا ہوں، کیونکہ تو روٹی پکانا اچھی طرح جانتی ہے، پھر میں نے آدھے بچے کو پکا لیا اور آدھے کو بھون لیا۔ جب کھانا پک گیا تو انہوں نے وہ کھانا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے سامنے رکھ دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کے بچے سے کچھ حصہ لیا اور ایک روٹی پر رکھا اور کہا: ”ابوایوب! یہ کھانا فاطمہ کو پہنچا دو، اس نے کئی دنوں سے ایسا کھانا نہیں دیکھا۔“ جب وہ کھانا کھا کر سیر ہو چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روٹیاں، گوشت، اور تر کھجوریں۔“ اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں میں آنسو آگئے، اور فرمایا: ”یہ اﷲ کی وہ نعمتیں ہیں جن کے بارے میں تمہیں قیامت کے دن پوچھا جائے گا۔“ تو یہ چیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر گراں ہو گئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم ایسی نعمت پاؤ تو اپنا ہاتھ اس میں ڈالو تو کہو: «بِسْمِ اللّٰهِ وَ بَرَكَةِ اللّٰهِ» پھر جب تم سیر ہو جاؤ تو کہو: «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَشْبَعْنَا وَ اَرْوَانَا وَ اَنْعَمَ وَ اَفْضَلَ»”سب تعریفیں اس ﷲ کے لیے ہیں جس نے ہمیں سیر کیا اور سیراب کیا اور ہم پر بہت زیادہ انعام فرمایا۔“ تو یہ دعا اس نعمت کا بدلہ ہو جائے گی۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اگر کوئی اچھی چیز لے کر آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اس کا بدلہ دینا پسند کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو کہا: ”کل ہمارے پاس آنا۔“ وہ نہ سن سکے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم کو حکم دیتے ہیں کہ تم ان کے پاس آؤ، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک لونڈی عطا کی اور فرمایا: ”ابوایوب! اس کے ساتھ اچھا رویہ رکھنا، کیونکہ ہم نے اس کو اچھا پایا جب تک یہ ہمارے پاس رہی۔“ جب سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ اس کو لے کر آئے تو کہا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کو اور کسی طریقے سے اچھی طرح پورا نہیں کر سکتا مگر یہ کہ میں اسے آزاد کر دوں، تو انہوں نے اس کو آزاد کر دیا۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة/حدیث: 626]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5216، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 147، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7176، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2247، والطبراني فى «الصغير» برقم: 185 قال الهيثمي: رواه الطبراني في الصغير والأوسط، وفيه عبد الله بن كيسان المروزي، وقد وثقه ابن حبان، وضعفه غيره، وبقية رجاله رجال الصحيح . مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 317)»
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زم زم کا ذکر کیا اور فرمایا: ”وہ بابرکت ہے، وہ کھانے کا کھانا ہے اور بیماری کی شفا بھی۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة/حدیث: 627]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2473، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7133، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5500، 6574، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10099، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2566، 2681، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9761، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21926، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 60، 2764، 3051، 4270، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 295، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 458، 459»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم زم زم کا پانی کھڑے ہو کر پی رہے تھے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة/حدیث: 628]
تخریج الحدیث: «حدیث صحیح، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3432، والطبراني فى «الصغير» برقم: 357 قال الهيثمي: فيه جماعة لم أعرفهم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 80) [وله شواهد من حديث عبد الله بن عباس، فأما حديث عبد الله بن عباس، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1637، 5617، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2027، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1882، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2967، 2968،، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3422، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1863»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو زم زم کا پانی پلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیا۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة/حدیث: 629]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1637، 5617، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2027، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2945، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3838، 5319، 5320، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7303، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2967، 2968، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3942، 3943، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1882، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3422، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9390، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1863، 1928، والحميدي فى «مسنده» برقم: 487، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12253، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1180، 1288، 1790، والطبراني فى «الصغير» برقم: 389، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 206، 208»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کی خوشبو پانچ سو برس کی مسافت سے آتی ہے۔ مگر اپنے عمل پر احسان جتلانے والا، ہمیشہ شراب پینے والا، اور والدین کا نافرمان جنّت کی خوشبو بھی نہیں پا سکے گا۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة/حدیث: 630]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2273، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4901، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4938، والطبراني فى «الصغير» برقم: 408 قال الهيثمي: وفيه الربيع بن بدر وهو متروك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 148)»