الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
كتاب الأطعمة
کھانے کے مسائل
1. (أحاديث في الأطعمة)
1. (کھانے کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 1135
عن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏كل ذي ناب من السباع فأكله حرام» .‏‏‏‏ رواه مسلم. وأخرجه من حديث ابن عباس رضي الله عنهما بلفظ:" نهى". وزاد: «‏‏‏‏وكل ذي مخلب من الطير» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا درندوں میں سے ہر کچلی والے کا کھانا حرام ہے۔ (مسلم) ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں جسے مسلم نے روایت کیا ہے یہ الفاظ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے اور اتنا اضافہ ہے کہ پرندوں میں ہر اس پرندے کا کھانا حرام ہے جو پنجوں میں گرفت کر کے کھائے۔ [بلوغ المرام/كتاب الأطعمة/حدیث: 1135]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيد والذبائح، باب تحريم أكل كل ذي ناب من السباع...، حديث:1933، وحديث ابن عباس: أخرجه مسلم، الصيد والذبائح، حديث:1934.»

حدیث نمبر: 1136
وعن جابر رضي الله عنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوم خيبر عن لحوم الحمر الأهلية وأذن في لحوم الخيل. متفق عليه،‏‏‏‏ وفي لفظ للبخاري:" ورخص".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے روز گھریلو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا تھا اور گھوڑوں کے گوشت کی اجازت کی تھی۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری کی روایت میں ہے «أذن» کے بجائے «رخص» کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رخصت دی۔ [بلوغ المرام/كتاب الأطعمة/حدیث: 1136]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، المغازي، باب غزوة خيبر، حديث:4219، ومسلم، الصيد والذبائح، باب إباحة أكل لحم الخيل، حديث:1941.»

حدیث نمبر: 1137
وعن ابن أبي أوفى رضي الله عنهما قال: غزونا مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم سبع غزوات نأكل الجراد. متفق عليه.
سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سات غزوات لڑے ہیں۔ ہم ٹڈی دل کھاتے رہے ہیں۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الأطعمة/حدیث: 1137]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الذبائح، باب أكل الجراد، حديث:5495، و مسلم، الصيد والذبائح، باب إباحة الجراد، حديث:1952.»

حدیث نمبر: 1138
وعن أنس رضي الله عنه في قصة الأرنب قال: فذبحها فبعث بوركها إلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقبله. متفق عليه.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے خرگوش کے قصہ کے متعلق روایت ہے کہ (ابوطلحہ) نے اسے ذبح کیا اور اس کی ران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کی۔ جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول فرما لیا۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الأطعمة/حدیث: 1138]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الذبائح، باب الأرنب، حديث:5535، ومسلم، الصيد والذبائح، باب إباحة الأرنب، حديث:1953.»

حدیث نمبر: 1139
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن قتل أربع من الدواب: النملة والنحلة والهدهد والصرد. رواه أحمد وأبو داود وصححه ابن حبان.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں میں سے چار کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔ چیونٹی، شہد کی مکھی، ہدہد اور ممولا۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الأطعمة/حدیث: 1139]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الأدب، باب في قتل الذر، حديث:5267، وأحمد:1 /332، وابن حبان (الإحسان): 7 /463، حديث:5617.»

حدیث نمبر: 1140
وعن ابن أبي عمار رضي الله عنه قال: قلت لجابر: الضبع صيد هو؟ قال: نعم. قلت: قاله رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم؟ قال: نعم. رواه أحمد والأربعة وصححه البخاري وابن حبان.
سیدنا ابن ابی عمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ کیا بجو (چرگ) بھی شکار ہے؟ انہوں نے کہا ہاں! میں نے پھر پوچھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں!۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور بخاری اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الأطعمة/حدیث: 1140]
تخریج الحدیث: « [إسناد صحيح] أخرجه أبوداود، الأطعمة، باب في أكل الضبع، حديث:3801، والترمذي، الأطعمة، حديث:1791، والنسائي، الصيد، حديث:4328، وابن ماجه، الصيد، حديث:3236، وأحمد:3 /318، 322.»

حدیث نمبر: 1141
وعن ابن عمر رضي الله عنهما أنه سئل عن القنفذ فقال: «قل لا أجد في ما أوحي إلي محرما على طاعم» فقال شيخ عنده: سمعت أبا هريرة يقول: ذكر عند النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏خبيثة من الخبائث» ‏‏‏‏ فقال ابن عمر: إن كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال هذا،‏‏‏‏ فهو كما قال. أخرجه أحمد و أبو داود،‏‏‏‏ وإسناده ضعيف.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے سیہ (خار پشت) کے متعلق دریافت کیا گیا۔ انہوں نے جواب میں اللہ کا فرمان سنایا (اے رسول!) کہہ دے کہ میں اس میں کوئی حرام چیز نہیں پاتا جو میری طرف وحی کی گئی ہے۔ ان کے پاس ایک بزرگ بیٹھے تھے، انہوں نے کہا میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ اس کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خبیث جانوروں میں سے ایک خبیث جانور ہے۔ اس کی روایت احمد اور ابوداؤد نے کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الأطعمة/حدیث: 1141]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الأطعمة، باب في أكل حشرات الأرض، حديث:3799، وأحمد:2 /381، عيسي بن نميلة وأبوه مجهولان، والشيخ مجهول، والحديث ضعفه الخطابي وغيره.»

حدیث نمبر: 1142
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن الجلالة وألبانها.أخرجه الأربعة إلا النسائي وحسنه الترمذي.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گندگی خور جانور کے گوشت کھانے اور اس کے دودھ پینے سے منع فرمایا ہے۔ نسائی کے علاوہ اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الأطعمة/حدیث: 1142]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الأطعمة، باب النهي عن أكل الجلالة وألبانها، حديث:3785، والترمذي، الأطعمة، حديث:1824، وابن ماجه، الذبائح، حديث:3189، ابن أبي نجيح عنعن، وحديث أبي داود (2557، 2558) يغني عنه.»

حدیث نمبر: 1143
وعن أبي قتادة رضي الله عنه في قصة الحمار الوحشي: فأكل منه النبي صلى الله عليه وآله وسلم. متفق عليه.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے حمار وحشی کے قصہ کے سلسلہ میں مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا گوشت تناول فرمایا۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الأطعمة/حدیث: 1143]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري ومسلم كما تقدم:599.»

حدیث نمبر: 1144
وعن أسماء بنت أبي بكر رضي الله عنهما قالت: نحرنا على عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فرسا فأكلناه. متفق عليه.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں گھوڑا ذبح کیا اور اسے ہم نے کھایا بھی۔ (بخاری ومسلم) [بلوغ المرام/كتاب الأطعمة/حدیث: 1144]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الذبائح والصيد، باب النحو والذبح، حديث:5512، ومسلم، الصيد والذبائح، باب إباحة أكل الحوم الخيل، حديث:1942.»


1    2    3    4    Next