الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
728. بیع عینہ
حدیث نمبر: 1068
-" إذا تبايعتم بالعينة وأخذتم أذناب البقر ورضيتم بالزرع وتركتم الجهاد سلط الله عليكم ذلا لا ينزعه حتى ترجعوا إلى دينكم".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم بیع عینہ کرو گے، بیلوں کی دمیں پکڑ لو گے، کھیتی باڑی کو پسند کرو گے اور جہاد کو چھوڑ دو گے تو اللہ تعالیٰ تم پر ذلت مسلط کر دے گا اور اس وقت تک اس کو دور نہیں کرے گا جب تک تم اپنے دین کی طرف واپس نہیں پلٹ آؤ گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1068]
729. محاقلہ اور مزابنہ
حدیث نمبر: 1069
-" إنما يزرع ثلاثة: رجل له أرض، فهو يزرعها ورجل منح أرضا فهو يزرع ما منح ورجل استكرى أرضا بذهب أو فضة".
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع کیا اور فرمایا: تین قسم کے لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں: (۱) وہ آدمی جو اپنی زمین میں کھیتی باڑی کرتا ہے، (۲) وہ آدمی، جس کو زمین عارضی طور پر عطیہ دی گئی، وہ اس میں کھیتی باڑی کرتا ہے اور (۳) وہ آدمی جس نے سونے یا چاندی کے عوض زمین کرائے پر لی ہو (وہ اس میں کھیتی باڑی کرتا ہے)۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1069]
730. شہری، یہاتی کے لئے بیع نہ کرے
حدیث نمبر: 1070
-" لا تلقوا البيوع ولا يبع بعض على بعض ولا يخطب أحدكم - أو أحد - على خطبة أخيه حتى يترك الخاطب الأول أو يأذنه فيخطب".
سیدنا عبدللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ شہری دیہاتی کی بیع کرے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تاجروں کو آگے بڑھ کر نہ ملو (بلکہ ان کو منڈی تک پہنچنے دو) ایک دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرو اور ایک دوسرے کی منگنی پر منگنی کا پیغام نہ بھیجو، یہاں تک کہ پہلا منگیتر (اس منگیتر لڑکی سے نکاح کرنے کے خیال کو) ترک کر دے یا پھر دوسرے بھائی کو پیغام بھیجنے کی اجازت دے دے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1070]
731. ذخیرہ اندوزی منع ہے
حدیث نمبر: 1071
- (من احتكر حكرة يريد أن يغلي بها على المسلمين؛ فهو خاطئ).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ خطاکار ہے جو مسلمانوں پر چیزوں کی قیمتیں بڑھانے کے لیے ذخیرہ اندوزی کرتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1071]
732. سود کی نحوست
حدیث نمبر: 1072
-" درهم ربا يأكله الرجل - وهو يعلم - أشد عند الله من ستة وثلاثين زنية".
سیدنا عبداللہ بن حنظلہ راہب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی دانستہ طور پر ایک درہم سود کھاتا ہے، اللہ تعالیٰ کے ہاں (اس کا یہ جرم) چھتیس دفعہ زنا کرنے سے سنگین ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1072]
حدیث نمبر: 1073
-" الربا اثنان وسبعون بابا أدناها مثل إتيان الرجل أمه وإن أربى الربا استطالة الرجل في عرض أخيه".
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سود کے ستر درجے ہیں، سب سے کم درجہ (کا گناہ) اپنی ماں سے منہ کالا کرنے کے برابر ہے۔ اور سب سے بڑا سود یعنی زیادتی یہ ہے کہ بندہ اپنے بھائی کی عزت پر دست درازی کرے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1073]
733. ربا الفضل
حدیث نمبر: 1074
- (لا صاعَيْ تمرٍ بصاعٍ، ولا صاعَيْ حنطةٍ بصاعٍ، ولا درْهَمَ بدرهمَينِ).
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ملی جلی کھجوریں ملتی تھیں، ہم ایک صاع کے عوض دو صاع فروخت کرتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھجور کے ایک صاع کے عوض دو صاع کو، گندم کے ایک صاع کے بدلے دو صاع کو اور ایک درہم کے عوض دو درہموں کو فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1074]
734. کتے اور شراب کی قیمت اور زانیہ کی کمائی حرام ہے کوبہ، نرد اور شطرنج کا معنی و مفہوم
حدیث نمبر: 1075
-" إذا جاءك يطلب ثمن الكلب فاملأ كفيه ترابا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کی قیمت، زانیہ کی کمائی اور کتے کی قیمت سے منع کیا اور فرمایا: جب کوئی آدمی تیرے پاس کتے کی قیمت لے کر آئے تو اس کی ہتھیلیوں کو مٹی سے بھر دینا۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1075]
حدیث نمبر: 1076
-" ثلاثة كلهن سحت: كسب الحجام، ومهر البغي، وثمن الكلب، إلا الكلب الضاري".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین (چیزیں) حرام ہیں حجام کی کمائی، زانیہ عورت کی کمائی اور کتے کی قیمت سوائے شکاری کتے کے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1076]
حدیث نمبر: 1077
-" ثمن الخمر حرام ومهر البغي حرام وثمن الكلب حرام والكوبة حرام وإن أتاك صاحب الكلب يلتمس ثمنه، فاملأ يديه ترابا، والخمر والميسر وكل مسكر حرام".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراب کی قیمت حرام ہے، زانیہ کی کمائی حرام ہے، کتے کی قیمت حرام ہے، کوبہ حرام ہے اور اگر کتے کا مالک اس کی قیمت لینے کے لیے تیرے پاس آئے تو اس کے ہاتھوں کو مٹی سے بھر دو اور شراب، جوا اور ہر نشہ آور چیز بھی حرام ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1077]

Previous    1    2    3    4    5    6    7    Next