35. باب فِي هَدْىِ الرَّجْلِ
35. باب: پیدل چلنے والے کی چال کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب چلتے تو ایسا لگتا گویا آپ آگے کی جانب جھکے ہوئے ہیں (جیسے کوئی اونچے سے نیچے کی طرف اتر رہا ہو)۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4863]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 656) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
سعید جریری کی روایت ہے کہ ابوالطفیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، سعید کہتے ہیں کہ میں نے کہا: آپ کو کیسا دیکھا؟ وہ کہا: آپ گورے خوبصورت تھے جب چلتے تو ایسا لگتا گویا آپ نیچی جگہ میں اتر رہے ہیں۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4864]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الفضائل 28 (2340)، سنن الترمذی/الشمائل (14)، (تحفة الأشراف: 5050)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/454) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
36. باب فِي الرَّجُلِ يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الأُخْرَى
36. باب: ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھ کر لیٹنا منع ہے۔
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ آدمی اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھے۔ قتیبہ کی روایت میں «أن يضع» کے بجائے «أن يرفع» کے الفاظ ہیں، اور قتیبہ کی روایت میں یہ بھی زیادہ ہے ”اور وہ اپنی پیٹھ کے بل چت لیٹا ہو“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4865]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/اللباس 20 (2099)، سنن الترمذی/الأدب 20 (2767)، (تحفة الأشراف: 2692، 2905)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/362، 367) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عباد بن تمیم اپنے چچا (عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں ایک پیر کو دوسرے پیر پر رکھے ہوئے چت لیٹے دیکھا ۱؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4866]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «خ /الصلاة 85 (475)، اللباس 103 (5969)، الاستئذان 44 (6287)، صحیح مسلم/اللباس 22 (2100)، سنن الترمذی/الأدب 19 (2765)، سنن النسائی/المساجد 28 (722)، (تحفة الأشراف: 5298)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/السفر 24 (87)، مسند احمد (4/39، 40)، دی/الاستئذان 27(2698) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہما بھی اسے کیا کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4867]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ماقبلہ، (تحفة الأشراف: 5298) (صحیح الإسناد عن عثمان)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد عن عثمان
37. باب فِي نَقْلِ الْحَدِيثِ
37. باب: راز کی باتوں کو افشاء کرنے کی ممانعت۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص کوئی بات کرے، پھر ادھر ادھر مڑ مڑ کر دیکھے تو وہ امانت ہے (اسے افشاء نہیں کرنا چاہیئے)“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4868]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/البر والصلة 39 (1959)، (تحفة الأشراف: 2384)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/324، 352، 379، 394) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجلسیں امانت داری کے ساتھ ہیں (یعنی ایک مجلس کی بات دوسری جگہ جا کر بیان نہیں کرنی چاہیئے) سوائے تین مجلسوں کے، ایک جس میں ناحق خون بہایا جائے، دوسری جس میں بدکاری کی جائے اور تیسری جس میں ناحق کسی کا مال لوٹا جائے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4869]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 3168)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/342) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے بڑی امانت یہ ہے کہ مرد اپنی بیوی سے خلوت میں ملے اور وہ (بیوی) اس سے ملے پھر وہ (مرد) اس کا راز فاش کرے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4870]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/النکاح 21 (1437)، (تحفة الأشراف: 4114)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/69) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
38. باب فِي الْقَتَّاتِ
38. باب: چغل خور کا بیان۔
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چغل خور جنت میں داخل نہیں ہو گا“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4871]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأدب 50 (6056)، م /الإیمان 45 (150)، سنن الترمذی/البر والصلة 79 (2026)، (تحفة الأشراف: 3386)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/382، 389، 397، 403، 404) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
39. باب فِي ذِي الْوَجْهَيْنِ
39. باب: دو رخے شخص کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں برا وہ شخص ہے جو دورخا ہو، اِن کے پاس ایک منہ لے کر آتا ہو اور ان کے پاس دوسرا منہ لے کر جاتا ہو“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4872]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13719)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/المناقب 1 (3494)، والأدب 52 (7179)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 48 (2526)، سنن الترمذی/البر والصلة 78 (2025)، مسند احمد (2/245، 455) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح