1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
رمضان المبارک میں سفر کے دوران جن لوگوں کے لئے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے ان کے ابواب کا مجموعہ
1395.
1395. رمضان المبارک میں سفر کے دوران میں روزہ کھولنے کی اجازت کا بیان جبکہ دن کا کچھ حصّہ گزر چکا ہو۔ اور آدمی کی نیت بھی روزہ رکھنے کی ہو
حدیث نمبر: Q2039
[صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q2039]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 2039
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سفر میں تھے تو آپ کے صحابہ پر روزہ بہت شاق گزرا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری پر بیٹھے بیٹھے اسے نوش فرمایا جبکہ صحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھ رہے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2039]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

1396.
1396. جس دن آدمی اپنے شہرسے سفر کے لئے نکلے اس دن روزہ نہ رکھنے کی اجازت کا بیان، بشرطیکہ حدیث صحیح ہو
حدیث نمبر: Q2040
[صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q2040]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 2040
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ , حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ كُلَيْبَ بْنَ ذُهْلٍ الْحَضْرَمِيّ حَدَّثَهُ , عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ:" رَكِبْتُ مَعَ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفِينَةٍ مِنَ الْفُسْطَاطِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ , فَدَفَعَ , ثُمَّ قَرَّبَ غَدَاءَهُ , فَقَالَ: اقْتَرِبْ , قُلْتُ: أَلَسْتَ تَرَى الْبُيُوتَ؟ فَقَالَ أَبُو بَصْرَةَ: أَتَرْغَبُ عَنْ سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَسْتُ أَعْرِفُ كُلَيْبَ بْنَ ذُهْلٍ , وَلا عُبَيْدَ بْنَ جُبَيْرٍ , وَلا أَقْبَلُ دِينَ مَنْ لا أَعْرِفُهُ بِعَدَالَةٍ
جناب عبید بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ رمضان المبارک میں فسطاط شہرسے کشتی میں سوار ہوا۔ سیدنا ابوبصرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت سے اعراض کر رہے ہو؟ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں کلیب بن دہل اور عبید بن جبیر کو نہیں جانتا اور جس شخص کی عدالت وامانت کو میں نہ جانتا ہوں، میں اُس کے دین (روایات) کو قبول نہیں کرتا۔ بشرطیکہ روایت ثابت ہو۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2040]
تخریج الحدیث: صحيح

1397.
1397. رمضان المبارک میں ایک دن، رات کی مسافت سے کم مسافت پر روزہ نہ رکھنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: Q2041
[صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q2041]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 2041
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَخْبَرَنَا أَبِي ، وَشُعَيْبٌ ، قَالا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ مَنْصُورٍ الْكَلْبِيِّ : أَنَّ دِحْيَةَ بْنَ خَلِيفَةَ خَرَجَ مِنْ قَرْيَتِهِ إِلَى قَرْيَةِ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ مِنَ الْفُسْطَاطِ فِي رَمَضَانَ , فَأَفْطَرَ , وَأَفْطَرَ مَعَهُ النَّاسُ , وَكَرِهَ آخَرُونَ أَنْ يُفْطِرُوا , فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى قَرْيَتِهِ، قَالَ: وَاللَّهِ , لَقَدْ رَأَيْتُ الْيَوْمَ أَمْرًا , مَا كُنْتُ أَظُنُّ أَرَاهُ. إِنَّ قَوْمًا رَغِبُوا عَنْ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ , يَقُولُ فِي ذَلِكَ لِلَّذِينَ صَامُوا , قَالَ عِنْدَ ذَلِكَ:" اللَّهُمَّ اقْبِضْنِي إِلَيْكَ" . وَقَالَ ابْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ: خَرَجَ مِنْ قَرْيَتِهِ بِدِمَشْقَ الْمِزَّةِ , إِلَى قَدْرِ قَرْيَةِ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ , ثُمَّ إِنَّهُ أَفْطَرَ. وَالْبَاقِي لَفْظًا وَاحِدًا. قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى: ابْنُ لَهِيعَةَ يَقُولُ فِي هَذَا: مَنْصُورُ بْنُ زَيْدٍ الْكَلْبِيُّ
جناب منصور کلبی بیان کرتے ہیں کہ جناب وحیہ بن خلیفہ رمضان المبارک میں اپنی بستی فسطاط سے حضرت عقبہ بن عامر کی بستی کی طرف نکلے تو روزہ کھول دیا اور لوگوں نے بھی انکے ساتھ روزہ کھول دیا۔ جبکہ کچھ لوگوں نے روزہ کھولنا ناپسند کیا۔ پھرجب وہ اپنی بستی میں واپس آگئے تو فرمایا کہ اللہ کی قسم، آج میں نے ایک ایسا منظر دیکھا ہے جسے دیکھنے کی مجھے امید نہ تھی۔ کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی سیرت سے بے رغبتی کی ہے۔ یہ بات اُنہوں نے ان لوگوں کے بارے میں فرمائی جنہوں نے (دوران سفر) روزہ رکھا تھا۔ اس موقع پر اُنہوں نے دعا کی کہ اے اللہ، مجھے اپنے پاس بلا لو (مجھے فوت کرلو)۔ جناب ابن عبدالحکم بیان کرتے ہیں کہ وہ اپنی دمشق کی بستی المزہ سے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی بستی کی مقدار کے برابر مسافت کے لئے نکلے پھر ُانہوں نے روزہ کھول دیا۔ باقی روایت ایک جیسی ہے۔ جناب محمد بن یحییٰ کہتے ہیں کہ ابن لہیعہ اس راوی کے بارے میں کہتے تھے منصور بن زيد كلبی [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2041]
تخریج الحدیث: صحيح لغيره

1398.
1398. رمضان المبارک میں حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے لئے روزے نہ رکھنے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: Q2042
[صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q2042]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 2042
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَأَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ , حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، قَالَ: كَانَ أَبُو قِلابَةَ حَدَّثَنِي هَذَا الْحَدِيثَ، ثُمّ قَالَ لِي: هَلْ لَكَ فِي الَّذِي حَدَّثَنِيهِ؟ فَدَلَّنِي عَلَيْهِ , فَلَقِيتُهُ، قَالَ: حَدَّثَنِي قَرِيبٌ لِي يُقَالُ لَهُ: أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِبِلٍ كَانَتْ لِي أُخِذَتْ , فَوَافَقْتُهُ وَهُوَ يَأْكُلُ , فَدَعَانِي إِلَى طَعَامِهِ , فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ. فَقَالَ:" ادْنُ" , أَوْ قَالَ:" هَلُمَّ أُخْبِرْكَ عَنْ ذَاكِ , إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ الصَّوْمَ وَشَطْرَ الصَّلاةِ , وَعَنِ الْحُبْلَى وَالْمُرْضِعِ" . فَكَانَ بَعْدَ ذَلِكَ يَقُولُ: أَلا أَكَلْتُ مِنْ طَعَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَعَانِي إِلَيْهِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا الْخَبَرُ مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي أَعْلَمْتُ فِي كِتَابِ الإِيمَانِ أَنَّ اسْمَ النِّصْفِ قَدْ يَقَعُ عَلَى جُزْءٍ مِنْ أَجْزَاءِ الشَّيْءِ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ نِصْفًا عَلَى الْكَمَالِ وَالتَّمَامِ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَعْلَمَ فِي هَذَا الْخَبَرِ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ شَطْرَ الصَّلاةِ , وَالشَّطْرُ فِي هَذَا الْمَوْضِعِ النِّصْفُ، لا الْقِبَلُ , وَلا التِّلْقَاءُ وَالْجِهَةُ , أَعْنِي قَوْلَهُ تَعَالَى: فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سورة البقرة آية 144 وَلَمْ يَضَعِ اللَّهُ عَنِ الْمُسَافِرِ نِصْفَ فَرِيضَةِ الصَّلاةِ عَلَى الْكَمَالِ وَالتَّمَامِ ؛ لأَنَّهُ لَمْ يَضَعْ مِنْ صَلاةِ الْفَجْرِ، وَلا مِنْ صَلاةِ الْمَغْرِبِ عَنِ الْمُسَافِرِ شَيْئًا
جناب ایوب کہتے ہیں کہ حضرت ابوقلابہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی تھی پھر اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ کیا تمہیں اس استاد کی معرفت حاصل کرنے کا شوق ہے جس نے مجھے یہ حدیث بیان کی تھی؟ پھر مجھے اس کے بارے میں بتایا تو میں اُنہیں ملا۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے میرے قریبی رشتہ دار سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے اونٹوں کے سلسلے حاضر ہوا جو کہ پکڑ لیے گئے تھے، تو میں اُس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ کھانا کھا رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کھانا کھانے کی دعوت دی تو میں نے عرض کی کہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہو جاؤ یا فرمایا کہ آجاؤ(کھالو) میں تمہیں اس بارے میں خبر دوگا۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے مسافر سے روزہ اور آدھی نماز معاف کر دی ہے۔ اور حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کو بھی (روزہ معاف کر دیا ہے) سیدنا انس رضی اللہ عنہ اس کے بعد فرمایا کرتے کہ اے کاش، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے میں سے کھا لیتا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ روایت اسی قسم سے تعلق رکھتی ہے جسے میں نے کتاب الایمان میں بیان کیا ہے کہ نصف کا اطلاق کسی چیز کے کسی حصّے پر بھی ہو جاتا ہے اگر چہ وہ حّصہ مکمّل طور پر آدھا بھی نہ ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس روایت میں بیان فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسافر سے شطر (آدھی) نماز معاف کر دی ہے۔ اس مقام پر شطر کا معنی نصف ہے۔ اس جگہ شطر کا معنی طرف، سمت اور جہت نہیں ہے۔ میری مراد اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے «‏‏‏‏فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ» ‏‏‏‏ [ سورة البقرة: 144 ] تو تم مسجد حرام کی طرف اپنے چہرے کو پھیرلو۔ (اس میں شطر کا معنی، طرف اور جہت ہے) اور اللہ تعالیٰ نے مسافر سے مکمّل آدھی نماز معاف نہیں کی۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مسافر کو نماز فجراور مغرب سے کچھ نماز معاف نہیں کی۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2042]
تخریج الحدیث: صحيح لغيره

حدیث نمبر: 2043
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ وَهُوَ يَتَغَدَّى , فَقَالَ:" ادْنُهْ". قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. فَقَالَ:" ادْنُهْ أُحَدِّثْكَ عَنِ الصِّيَامِ , إِنَّ اللَّهَ قَدْ وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ الصِّيَامَ وَشَطْرَ الصَّلاةِ , وَعَنِ الْحُبْلَى أَوِ الْمُرْضِعِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الأَنْصَارِيُّ هُوَ مِنْ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا جبکہ آپ اُس وقت کھانا کھا رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھانے کے قریب ہو جاؤ۔ اُس نے عرض کی کہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھانے کے قریب ہو جاؤ (اور کھالو) میں تمہیں روزے کے بارے میں بتاتا ہوں۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے مسافر کو روزہ اور آدھی نماز معاف کر دی ہے اور حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت سے بھی (روزہ معاف کر دیا ہے)۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ انس بن مالک انصاری سے مراد عبداللہ بن مالک کے خاندان کا ایک فرد ہے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم خاص مراد نہیں ہیں)۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2043]
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق

حدیث نمبر: 2044
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ , حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلالٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَيْضًا , حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلالٍ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. فَقَالَ عَفَّانُ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَلَيْسَ بِالأَنْصَارِيِّ , وَقَالَ عَفَّانُ فِي حَدِيثِهِ: وَالْمُرْضِعِ
امام صاحب مذکورہ بالا روایت جناب عفان کی سند سے بیان کرتے ہیں کہ اس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ یہ روایت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ہے مگر وہ انصاری نہیں ہیں۔ اور جناب عفان نے اپنی حدیث میں دودھ پلانے والی عورت کا ذکر کیا ہے (حاملہ کا ذکر نہیں کیا)۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2044]
تخریج الحدیث: اسناده حسن


Previous    1    2    3    4    5    6    Next