1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
421. ‏(‏188‏)‏ بَابُ الِاعْتِدَالِ فِي السُّجُودِ وَالنَّهْيِ عَنِ افْتِرَاشِ الذِّرَاعَيْنِ الْأَرْضَ‏.‏
421. سجدہ میں اعتدال اختیار کرنے اور دونوں بازؤں کو زمین پر بچھانے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 644
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص سجدہ کرے تو اُسے چاہئے کہ اعتدال (کے ساتھ سجدہ) کرے، اور اپنے بازوؤں کو درندے کی طرح نہ بچھائے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 644]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

حدیث نمبر: 645
سیدنا ابن عمر رضہ اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے بازوؤں کو درندے کی طرح مت پھیلاؤ اور اپنی ہتھیلیوں کو ٹکا لو اور اپنے بازوؤں کو (پہلوؤں سے دور رکھ، پس بیشک جب تم یہ کام کر لوگے تو تمہارے جسم کے تمام اعضاء سجدہ کر لیں گے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 645]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

422. ‏(‏189‏)‏ بَابُ رَفْعِ الْعَجِيزَةِ وَالْأَلْيَتَيْنِ فِي السُّجُودِ‏.‏
422. سجدے میں سرین اٹھا کر رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 646
جناب ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے ہمیں سجدہ کی کیفیت بیان کی تو اپنے دونوں ہاتھ زمین پر رکھے اور اپنی سرین اوپر اٹھائی اور فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح (سجدہ) کرتے ہوئے دیکھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 646]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف

423. ‏(‏190‏)‏ بَابُ تَرْكِ التَّمَدُّدِ فِي السُّجُودِ وَاسْتِحْبَابِ رَفْعِ الْبَطْنِ عَنِ الْفَخِذَيْنِ‏.‏
423. سجدے میں پھیلاوَ ترک کرنے اور پیٹ کو رانوں سے اٹھاکر رکھنے کے استحباب کا بیان
حدیث نمبر: 647
نا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَالْيُسَرِيُّ بْنُ مَزْيَدٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا النَّضْرُ وَهُوَ بْنُ شُمَيْلٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا صَلَّى جَخَّى" . قَالَ: سَمِعْتُ الْيُسَرِيُّ، يَقُولُ: قَالَ النَّضْرُ: جَخَّ الَّذِي لا يَتَمَدَّدُ فِي رُكُوعِهِ، وَلا فِي سُجُودِهِ. قَالَ: سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ مَنْصُورٍ الْمَرْوَزِيَّ، يَقُولُ: قَالَ النَّضْرُ: وَالْعَرَبُ تَقُولُ: هُوَ جَخٌّ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے تو اپنے پیٹ کو رانوں اور بازوؤں کو پہلوؤں سے دور رکھتے تھے۔ جناب سری بیان کرتے ہیں کہ جنح اس کو کہتے ہیں کہ جو اپنے رُکوع و سجود میں پھیلاؤ اختیار نہیں کرتا۔ جناب نضر فرماتے ہیں، عرب کہتے ہیں کہ ھو جنح وہ کُبڑا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 647]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

424. ‏(‏191‏)‏ بَابُ التَّجَافِي فِي السُّجُودِ‏.‏
424. سجدے میں بازؤں کو پہلوؤں سے دور رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 648
نا مُحَمَّدٌ ، وَسَعْدٌ ابْنَا عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ الْمِصْرِيَّانِ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبِي ، أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ جَعْفَرٍ وَهُوَ ابْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ بُحَيْنَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذَا صَلَّى فَرَّجَ بَيْنَ يَدَيْهِ حَتَّى يَبْدُوَ إِبْطَاهُ"
سیدنا عبداللہ بن مالک بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے تو اپنے ہاتھوں کو (اس قدر) کھول کر رکھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہ بغلیں ظاہر ہو جاتیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 648]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

حدیث نمبر: 649
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے (تو اپنے بازؤں کو اپنے پہلوؤں سے) دور رکھتے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 649]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

حدیث نمبر: 650
نا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ ، قَالَ: هَذَا مِمَّا كُنْتُ قَرَأْتُ عَلَى الْفُضَيْلِ ، عَنْ أَبِي حَرِيزٍ ، وَحَدَّثَنِي أَبُو حَرِيزٍ، أَنَّ قَيْسَ بْنَ أَبِي حَازِمٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ عَدِيَّ بْنَ عَمِيرَةَ الْحَضْرَمِيَّ ، حَدَّثَهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا سَجَدَ يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ" . نَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، نا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى الْفُضَيْلِ ، عَنْ أَبِي حَرِيزٍ بِمِثْلِهِ، وَقَالَ:" يُرَى بَيَاضُ إِبْطِهِ"
حضرت عدی بن عمیرہ الحضرمی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی۔ امام صاحب کے استاد جناب محمد بن عبد الاعلی صنعانی کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغل کی سفیدی نظر آتی تھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 650]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

425. ‏(‏192‏)‏ بَابُ فَتْحِ أَصَابِعِ الرِّجْلَيْنِ فِي السُّجُودِ وَالِاسْتِقْبَالِ بِأَطْرَافِهِنَّ الْقِبْلَةَ‏.‏
425. سجدے میں دونوں پاوَں کی انگلیوں کو کھولنے اور ان کے کناروں کو قبلہ رخ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 651
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ إِمْلاءً، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَحَدُهُمْ أَبُو قَتَادَةَ بْنُ رِبْعِيٍّ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ اعْتَدَلَ قَائِمًا"، وَذَكَرَ بَعْضَ الْحَدِيثِ، وَقَالَ:" ثُمَّ هَوَى إِلَى الأَرْضِ سَاجِدًا، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ جَافَى عَضُدَيْهِ عَنْ إِبْطَيْهِ، وَفَتَحَ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ"
حضرت محمد بن عطاء سے روایت ہے وہ سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے اُنہیں دس صحابہ کرام میں سنا، اُن میں ایک سیدنا ابوفتادہ بن ربعی رضی اللہ عنہ بھی ہیں۔ وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو اعتدال کے ساتھ کھڑے ہو جاتے۔ اور حدیث کا کچھ حصّہ بیان کر کے فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کے لئے زمین کی طرف جُھکے پھر «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہا، پھر اپنے دونوں بازوؤں کو اپنی بغلوں سے دور رکھا اور اپنے پاؤں کی اُنگلیوں کو کھولا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 651]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

حدیث نمبر: 652
نا أَبُو زُهَيْرٍ عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ يَعْنِي ابْنَ يَحْيَى التُّجِيبِيَّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ ، حَدَّثَهُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرُوا صَلاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ : أَنَا كُنْتُ أَحْفَظَكُمْ لِصَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَأَيْتُهُ " إِذَا كَبَّرَ جَعَلَ يَدَيْهِ حِذَاءَ مَنْكِبَيْهِ، فَإِذَا رَكَعَ أَمْكَنَ يَدَيْهِ مِنْ رُكْبَتَيْهِ، ثُمَّ هَصَرَ ظَهْرَهُ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ اسْتَوَى حَتَّى يَعُودَ كُلُّ فَقَارٍ مِنْهُ مَكَانَهُ، وَإِذَا سَجَدَ، وَضَعَ يَدَيْهِ غَيْرَ مُفْتَرِشٍ وَلا قَابِضَهُمَا، وَاسْتَقْبَلَ بِأَصَابِعِ رِجْلَيْهِ الْقِبْلَةَ"
حضرت محمد بن عمرو بن عطاء بیان کرتے ہیں کہ وہ صحابہ کرام کی ایک جماعت کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تو اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے متعلق گفتگو کی۔ تو سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو تم سب سے زیادہ یا د رکھنے والا ہوں (میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (نماز شروع کر نے کے لئے) «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہا تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں کندھوں کے برابر (بلند) کیے۔ پھر جب رُکوع کیا تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں گھٹنوں پر خوب جما کر رکھے۔ پھر اپنی کمر جُھکا لی۔ پھر جب اپنا سر مبارک اُٹھا یا تو بالکل سیدھے کھڑے ہو گئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ہڈی اپنی جگہ لوٹ گئی۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو اپنے دونوں ہاتھوں کو نہ زیادہ پھیلا کر رکھا اور نہ بالکل بند کر کے رکھا اور اپنے دونوں پاؤں کی انگلیوں کو قبلہ رُخ کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 652]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

426. ‏(‏193‏)‏ بَابُ ضَمِّ الْفَخِذَيْنِ فِي السُّجُودِ‏.‏
426. سجدے میں دونوں رانوں کو ملا کر رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 653
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص سجدہ کرے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اس طرح نہ بچھائے جس طرح کُتّا بچھا تا ہے اور اُسے چاہیے کہ وہ اپنی دونوں رانوں کو ملا لے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 653]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف


Previous    30    31    32    33    34    35    36    37    38    Next