1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
362. ‏(‏129‏)‏ بَابُ السَّجْدَةِ فِي ‏(‏ص‏)‏‏.‏
362. سورۂ ص میں سجدہ تلاوت کا بیان
حدیث نمبر: 550
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ «‏‏‏‏سورۃ ص» ‏‏‏‏ کا سجدہ تاکیدی سجدوں میں سے نہیں ہے، اور بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ عبدالوھاب کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 550]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

363. ‏(‏130‏)‏ بَابُ ذِكْرِ الْعِلَّةِ الَّتِي لَهَا سَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ‏(‏ص‏)‏‏.‏
363. سورہ ص میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کرنے کے سبب کا بیان
حدیث نمبر: 551
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما «‏‏‏‏سورۃ ص» ‏‏‏‏ میں سجدہ کیا کرتے تھے۔ تو ان سےاس بارے میں پو چھا گیا تو اُنہوں نے یہ آیت تلاوت کی «‏‏‏‏أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ ۖ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ» ‏‏‏‏ [ سورة الأنعام ] یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت سے نوازا ہے۔ لہٰذا آپ انہی کی ہدایت کی اقتدا کریں۔ اور فرمایا کہ (اس آیت پر) حضرت داؤد علیہ السلام نے سجدہ کیا اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سجدہ کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 551]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

حدیث نمبر: 552
حضرت مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا، سورہ «‏‏‏‏ص» ‏‏‏‏ کا سجدہ آپ نے کس دلیل کی بنا پر اخذ کیا ہے؟ کہتے ہیں کہ تو اُنہوں نے مجھ پر یہ آیت مبارکہ پڑھی: «‏‏‏‏وَمِن ذُرِّيَّتِهِ دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ» ‏‏‏‏ (اور ان کی اولاد میں سے داؤد، سلیمان اور ایوب ہیں) «‏‏‏‏أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ ۖ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ» ‏‏‏‏ (یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ﷲ نے ہدایت عطا کی ہے، لہٰذا آپ بھی انہی کی ہدایت کی پیروی کریں۔) فرمایا کہ داؤد علیہ السلام نے اس میں سجدہ کیا تھا، اسی لئے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سجدہ کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 552]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

364. ‏(‏131‏)‏ بَابُ السُّجُودِ فِي النَّجْمِ‏.‏
364. سورہ نجم میں سجدہ تلاوت کا بیان
حدیث نمبر: 553
نا بُنْدَارٌ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، أنا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الأَسْوَدَ ، يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ " قَرَأَ النَّجْمَ فَسَجَدَ فِيهَا ، وَسَجَدَ مَنْ كَانَ مَعَهُ، غَيْرَ أَنَّ شَيْخًا أَخَذَ كَفًّا مِنْ حَصًى أَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَى جَبْهَتِهِ، وَقَالَ: يَكْفِينِي هَذَا". قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ قُتِلَ كَافِرًا
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «‏‏‏‏سورۃ النجم» ‏‏‏‏ پڑھی تو اس میں سجدہ کیا سوائے ایک بوڑھے شخص کے، اُس نے ایک مُٹھّی کنکریاں یا مٹّی لی اور اُسے اپنی پیشانی کی طرف بلند کرکے (اُس پر لگا لیا اور سجدہ نہ کیا) اور کہا کہ مجھے یہی کافی ہے۔ سیدنا عبداﷲ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یقیناً میں نے اُسے بعد میں دیکھا کہ وہ کافر ہونے کی حالت میں قتل کر دیا گیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 553]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

365. ‏(‏132‏)‏ بَابُ السُّجُودِ فِي ‏(‏إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ‏)‏، وَ ‏(‏اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ‏)‏‏.‏
365. سورہ «إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» ‏‏‏‏ اور «‏‏‏‏اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» ‏‏‏‏ میں سجدہ تلاوت کا بیان
حدیث نمبر: 554
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سورۃ «‏‏‏‏إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» ‏‏‏‏ [ سورة الإنشقاق ] اور «‏‏‏‏اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» ‏‏‏‏ [ سورة العلق ] میں سجدہ کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 554]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم

حدیث نمبر: 555
حضرت عطاء بن میناء سے روایت ہے کہ اُنہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ «‏‏‏‏إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» ‏‏‏‏ [ سورة الإنشقاق ] اور «‏‏‏‏اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» ‏‏‏‏ [ سورة العلق ] میں سجدہ کیا۔ حضرت ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بیشک حضرت عطاء بن میناء نیک لوگوں میں سے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 555]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم

366. ‏(‏133‏)‏ بَابُ صِفَةِ سُجُودِ الرَّاكِبِ عِنْدَ قِرَاءَةِ السَّجْدَةِ‏.‏
366. آیتِ سجدہ کی تلاوت کرتے وقت سوار شخص کے سجدے کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 556
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکّہ والے سال سجدے والی آیت تلاوت فرمائی تو تمام لوگوں نے سجدہ کیا۔ اُن میں سوار لوگ بھی تھے اور زمین پر سجدہ کرنے والے بھی حتیٰ کہ سوار شخص اپنے ہاتھ پر سجدہ کرتا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 556]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف

367. ‏(‏134‏)‏ بَابُ اسْتِحْبَابِ سُجُودِ الْمُسْتَمِعِ لِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ عِنْدَ قِرَاءَةِ الْقَارِئِ السَّجْدَةَ إِذَا سَجَدَ‏.‏
367. قران پڑھنے والا آیتِ سجدہ پر جب سجدہ کرے تو قرآن مجید کی تلاوت سننے والے کے لیے سجدہ تلاوت کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 557
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں قرآن مجید کی تلاوت سنایا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی ایسی سورت تلاوت فرماتے جس میں سجدہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کرتے حتیٰ کہ ہم میں سے بعض کو اپنی پیشانی رکھنے کے لئے جگہ نہیں ملتی تھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 557]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

حدیث نمبر: 558
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں آیت ِ سجدہ تلاوت کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کرتے یہاں تک کہ ہم (جگہ تنگ ہونے کی بنا پر) ایک دوسرے کو دھکیلتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 558]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

368. ‏(‏135‏)‏ بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى ضِدِّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْجُدْ فِي الْمُفَصَّلِ بَعْدَ هِجْرَتِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ‏.‏
368. ان لوگوں کے گمان کے برخلاف دلیل کا بیان جو کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منوّرہ ہجرت کرنے کے بعد مفصل سورتوں میں سجدہ تلاوت نہیں کیا
حدیث نمبر: 559
نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُرَادِيُّ ، نا شُعَيْبٌ يَعْنِي ابْنَ اللَّيْثِ ، نا اللَّيْثُ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُجْمِرِ ، أَنَّهُ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَوْقَ هَذَا الْمَسْجِدِ، فَقَرَأَ: إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فِيهَا، وَقَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِيهَا" . قَدْ خَرَّجْتُ طُرُقَ هَذَا الْخَبَرِ فِي كِتَابِ الصَّلاةِ، كِتَابِ الْكَبِيرِ، مَنْ قَالَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ سَجَدْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَأَبُو هُرَيْرَةَ إِنَّمَا قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَسْلَمَ بَعْدَ الْهِجْرَةِ بِسِنِينَ، قَالَ فِي خَبَرِ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: قَدِمَتُ الْمَدِينَةَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَيْبَرَ قَدِ اسْتَخْلَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ سِبَاعَ بْنَ عُرْفُطَةَ، وَقَالَ قَيْسُ بْنُ أَبِي حَازِمٍ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: صَحِبْتُ النَّبِيَّ ثَلاثَ سَنَوَاتٍ، وَقَدْ أَعْلَمَ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ، وَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ، وَقَدْ أَعْلَمْتُ فِي غَيْرِ مَوْضِعٍ مِنْ كُتُبِنَا أَنَّ الْمُخْبِرَ وَالشَّاهِدَ الَّذِي يَجِبُ قَبُولُ شَهَادَتِهِ وَخَبَرِهِ مَنْ يُخْبِرُ بِكَوْنِ الشَّيْءِ، وَيَشْهَدُ عَلَى رُؤْيَةِ الشَّيْءِ وَسَمَاعِهِ، لا مَنْ يَنْفِي كَوْنَ الشَّيْءِ وَيُنْكِرُهُ، وَمَنْ قَالَ: لَمْ يَفْعَلْ فُلانٌ كَذَا لَيْسَ بِمُخْبِرٍ وَلا شَاهِدٍ، وَإِنَّمَا الشَّاهِدُ مَنْ يَشْهَدُ، وَيَقُولُ: رَأَيْتُ فُلانًا يَفْعَلُ كَذَا، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ كَذَا، وَهَذَا لا يَخْفَى عَلَى مَنْ يَفْهَمُ الْعِلْمَ وَالْفِقْهَ، وَقَدْ بَيَّنْتُ هَذِهِ الْمَسْأَلَةَ فِي غَيْرِ مَوْضِعٍ مِنْ كُتُبِنَا. وَتَوَهَّمَ بَعْضُ مَنْ لَمْ يَتَبَحَّرِ الْعِلْمَ أَنَّ خَبَرَ الْحَارِثِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ مَطَرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْجُدْ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ مُنْذُ تُحَوَّلَ إِلَى الْمَدِينَةِ حُجَّةُ مَنْ زَعَمَ أَنْ لا سُجُودَ فِي الْمُفَصَّلِ، وَهَذَا مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي أَعْلَمْتُ أَنَّ الشَّاهِدَ مَنْ يَشْهَدُ بِرُؤْيَةِ الشَّيْءِ أَوْ سَمَاعِهِ لا مَنْ يُنْكِرُهُ وَيَدْفَعُهُ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ قَدْ أَعْلَمَ أَنَّهُ قَدْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَدْ سَجَدَ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ، وَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ بَعْدَ تَحَوُّلِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ، إِذْ كَانَتْ صُحْبَتُهُ إِيَّاهُ إِنَّمَا كَانَ بَعْدَ تَحَوُّلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَدِينَةِ لا قَبْلُ
جناب نعیم بن عبداللہ المجمر بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ اس مسجد کے اوپر نماز پڑھی تو اُنہوں نے «‏‏‏‏إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» ‏‏‏‏ [ سورة الإنشقاق ] پڑھی اور اُس میں (آیت سجدہ پر) سجدہ کیا۔ (نماز مکمّل کرنے کے بعد فرمایا) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ (امام صاحب فرماتے ہیں) میں نے اس حدیث کے طرق كتاب الكبير کی كتاب الصلاة میں بیان کیے ہیں۔ جس میں راوی نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ وہ فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (اس سورت میں سجدہ کرتے) دیکھا یا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ «‏‏‏‏إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» ‏‏‏‏ [ سورة الإنشقاق ] میں سجدہ کیا۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہجرت کے کئی سال بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر مسلمان ہوئے ہیں، جناب عراک بن ملاک کی روایت میں ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں مدینہ منوّرہ آیا جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر میں تھے، آپ نے سباع بن عرفطہ کو مدینہ منوّرہ میں اپنا جانشین بنا یا تھا۔ سیدنا بن ابی حازم فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہر یرہ رضی اللہ عنہ کوفرماتے ہوئے سنا کہ میں نے تین سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں گزارے۔ اور اُنہوں نے بیان فرمایا ہے کہ اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورۃ «‏‏‏‏إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» ‏‏‏‏ [ سورة الإنشقاق ] اور «‏‏‏‏اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» ‏‏‏‏ [ سورة العلق ] میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ میں نے اپنی کتابوں میں بہت سارے مقامات پر بیان کیا ہے کہ بیشک وہ مخبر اور شاہد جس کی شہادت اور خبر قبول کرنا واجب اور ضروری ہے وہ، وہ ہے جو کسی چیز کے ہونے کی خبر دے یا کسی چیز کو دیکھنے اور سننے کی گواہی دے نہ کہ وہ شخص جو کسی چیز کے ہونے کی نفی کرے اور اس کا انکار کرے۔ اور جو شخص کہے فلاں شخص نے یہ کام نہیں کیا۔ تو یہ شخص نہ تو مخبر ہے اور نہ شاہد، بلاشبہ شاہد وہ شخص ہے جو گواہی دے اور کہے کہ میں نے فلاں شخص کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے، میں نے اسے ایسے ایسے کہتے ہوئے سنا ہے۔ اور یہ بات صاحب علم اور فہم و فراست والے شخص پر مخفی نہیں ہے۔ میں نے یہ مسئلہ اپنی کتابوں میں کئی مقامات پر بیان کیا ہے۔ اور بعض کم علم لوگوں کو جناب حارث بن عبید کی روایت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منوّرہ کی طرف ہجرت کے بعد مفصل سورتوں میں سجدہ نہیں کیا، سے وہم ہوا ہے کہ یہ ان لوگوں کی دلیل ہے جو گمان کرتے ہیں کہ مفصل سورتوں میں سجدہ نہیں ہے۔ اور یہ اسی قبیل سے ہے جسے میں نے بیان کیا ہے کہ شاید وہ ہوتا ہے جو کسی چیز کو دیکھنے یا سننے کی گواہی دے، نہ کہ وہ شخص جو اس کا انکار اور رد کرے۔ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورہ «‏‏‏‏إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» ‏‏‏‏ [ سورة الإنشقاق ] اور «‏‏‏‏اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» ‏‏‏‏ [ سورة العلق ] میں ہجرت مدینہ کے بعد سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ کیونکہ وہ آپ کی صحبت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منوّرہ کی طرف ہجرت کے بعد رہے ہیں نہ کہ ہجرت سے پہلے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 559]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري


Previous    19    20    21    22    23    24    25    26    27    Next