سیدنا انس بن مالک رضى اللہ عنہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیر وبھلائی ہر وقت طلب کرو اور اللہ عزوجل کی رحمت کی خوشبودار ہواؤں کے پیچھے پڑے رہو بے شک اللہ عزوجل اپنی رحمت کی خوشبودار ہوائیں اپنے بندوں میں سے جسے چاہے پہنچاتا ہے اور اللہ سے یہ سوال کرو کہ وہ تمہارے عیوب چھپائے اور تمہیں، تمہارے خوف کی چیزوں سے محفوظ و مامون رکھے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 701]
تخریج الحدیث: «منقطع، وأخرجه شعب الايمان: 1083،المعجم الكبير: 720، تاريخ دمشق: 24/ 123» سیدنا انس رضى اللہ عنہ اور صفوان بن سلیم کے درمیان انقطاع ہے دیکھئے «السلسلة الضعيفة: 1890»
سیدنا ابوہریرہ رضى اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی برتن میں وضو کرو تو، پانی کا برتن مت اٹھاؤ یہاں تک کہ وہ بھر جائے اور وضو کا پانی جمع کرو اللہ تمہارے پراگندہ حالات درست فرما دے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 702]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 5433» اس کی سند میں کئی مجھول راوی ہیں تفصیل کے لیے دیکھئے: «السلسلة الضعيفة: 1553»
سیدنا رافع بن خدیج رضى اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی: ”فجر کو خوب روشن کرو کیونکہ وہ ثواب میں زیادہ باعث اجر ہے“۔ [مسند الشهاب/حدیث: 703]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1489، 1490، والترمذي فى «جامعه» برقم: 154، ترمذي: 154، وأبو داود: 424، النسائي: 549، 550، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 672، والحميدي فى «مسنده» برقم: 413، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 4283، 4284»
سیدنا سلمان فارسی رضى اللہ عنہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمین سے تمیم کرو کیونکہ وہ تم پر ماں کی طرح، شفقت کرنے والی ہے“ امام طبرانی نے کہا: اسے سفیان ثوری سے صرف فریابی نے روایت کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 704]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الصغير: 416، تاريخ دمشق: 32/362» سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے۔
حدیث نمبر: 705
705 - أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، نا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ عَمِّي عَوْفٌ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأَرْضَ تَمَسَّحُوا بِهَا فَإِنَّهَا بِكُمْ بَرَّةٌ»
ابوعثمان نھدی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمین سے تمیم کرو کیونکہ وہ تم پر ماں کی طرح، شفقت کرنے والی ہے“[مسند الشهاب/حدیث: 705]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه ابن ابي شيبة: 1719» اسے ابوعثمان تابعی نے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضى اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ بیان کیا: ”لوگوں کو (آزاد) چھوڑ دو اللہ تعالیٰ بعض کو بعض کے ذریعے رزق دیتا ہے“۔ [مسند الشهاب/حدیث: 706]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1522، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1223، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2176، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1307، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14512»
سیدنا معاذ بن جبل رضى اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے معاملات کو پوشیدہ رکہنے سے مدد حاصل کرو کیونکہ ہر صاحب نعمت پر حسد کیا جاتا ہے“[مسند الشهاب/حدیث: 707]
تخریج الحدیث: إسنادہ ضعیف جدا، سعید بن سلام العطار کذاب ہے .
سیدنا معاذ بن جبل رضى اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ضروریات پوری کرنے پر رازوں کو پوشیدہ رکھنے سے مدد حاصل کرو کیونکہ ہر صاحب نعمت پر حسد کیا جاتا ہے“[مسند الشهاب/حدیث: 708]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الاوسط: 2455، شعب الايمان: 6228، الضعفاء للعقيلي: 2/ 471» سعید بن سلام العطار کذاب ہے
سیدنا رافع بن خدیج رضى اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھر خریدنے سے پہلے اچھا پڑوسی اور سفر سے پہلے اچھا ہمسفر تلاش کرو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 709]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الكبير: 4379» ابان بن محبر متروک ہے اس میں اور بہی علتیں ہیں دیکہئے «السلسلة الضعيفة: 2674»
سیدنا ابوہریرہ رضى اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی ”تم علاج معالجہ کرو کیونکہ جس ذات نے بیماری اتاری ہے اس نے دوا بھی اتاری ہے“۔ [مسند الشهاب/حدیث: 710]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف،وأخرجه ابن الاعرابي: 1688» بکر بن بکار ضعیف ہے