سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب عبد قیس کا وفد آیا تو بنی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر انسان اپنے نفس کا خود محاسب ہے اور ہر قوم ان (برتنوں) میں پیئے جو انہیں مناسب لگیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 201]
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ خطبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے سن کر حاصل کیا ہے اور اس میں یہ بھی تھا: ”ہر آنے والی چیز نزدیک ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 202]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چیز تقدیر سے ہے حتی کہ عاجزی اور عقل مندی بھی (تقدیر سے ہے)۔“[مسند الشهاب/حدیث: 204]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه مسلم: 2655، و الموطأ: 1663»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں فرمایا: ”اور ہر صاحب علم علم کا بھوکا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 205]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه ابويعلي: 2183» مسعدہ بن یسع سخت ضعیف ہے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دین میں فقہ (سمجھ داری) سے افضل اللہ کی کوئی عبادت نہیں کی گئی اور بے شک ایک فقیہ شیطان پر ہزار عابدوں سے بھاری ہے اور ہر چیز کا ستون ہوتا ہے اور اس دین کا ستون فقہ ہے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اگر میں فقہ حاصل کرنے کے لیے ایک گھڑی بیٹھوں تو مجھے یہ رات سے لے کر صبح تک (پوری رات) عبادت کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 206]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه دار قطني: 79/3» ۔ یزید بن عیاض کذاب ہے۔
سیدنا ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چیز کا ایک ستون ہوتا ہے اور اس دین کا ستون فقہ ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 207]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوالفضل أحمد بن عمران اور ذوالنون کی توثیق نہیں ملی نیز اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تشویش میں ڈالنے والی ہر چیز حرام ہے اور دین میں کوئی بھی تشویشناک امر نہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 208]
تخریج الحدیث: «موضوع، أخرجه ابن الاعرابي: 1847، والمعجم الكبير: 1259» حسین بن عبد الله بن ضمیرہ کذاب ہے۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سے ہر شخص ذمہ دار ہے اور تم میں سے ہر شخص اپنی رعیت کے بارے میں جواب دہ ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 209]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 893، ومسلم: 1829، و أبو داود: 2928، وترمذي: 1705،»
سیدنا عبد الله رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے اس کی عہد شکنی کے مطابق جھنڈا ہو گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 210]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري:3186، و مسلم: 1736، 1737، 1738، من حديث أبى سعيد»