حضرت عمروبن حریث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی نماز میں سورت اذا الشمس کو رت " پڑھتے ہوئے سنا جس میں " واللیل اذاعسعس " بھی ہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18733]
حضرت عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے سامنے سیاہ رنگ کا عمامہ باندھ کر خطبہ ارشاد فرمایا۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18734]
حضرت عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جوتیاں پہن کر نماز پڑھی۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18735]
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لإبهام الراوي عن عمرو بن حريث
حضرت عمروبن حریث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گانٹھی ہوئی جوتیاں پہن کر نماز پڑھی۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18736]
حكم دارالسلام: صحيح لغيره دون قوله: مخصوفين وهذا إسناد ضعيف لإبهام الراوي عن عمرو بن حريث
حضرت عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی نماز میں سورت اذا الشمس کورت " پڑھتے ہوئے سنا جس میں " واللیل اذاعسعس " بھی ہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18737]
حكم دارالسلام: حديث صحيح، م: 456، الحجاج المحاربي لا بأس به، وأبو الأسود مجهول، وقد توبعا
حضرت عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی نماز میں سورت اذا الشمس کورت " پڑھتے ہوئے سنا جس میں " واللیل اذا عسعس " بھی ہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18738]
حضرت سعید بن حریث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص مکان یا جائیداد بیچے اور اس کی قیمت کو اس جیسی چیز میں نہ لگائے تو وہ اس بات کا حقدار ہے کہ ان پیسوں میں اس کے لئے برکت نہ رکھی جائے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18739]
حكم دارالسلام: حديث حسن بمتابعاته وشواهده، وهذا إسناد ضعيف لضعف إسماعيل ابن إبراهيم، واضطرابه فيه
حضرت عبداللہ بن یزید انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوٹ مار کرنے اور لاشوں کے اعضاء یا جسم کاٹنے سے منع فرمایا ہے [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18740]
حضرت عبداللہ بن یزید انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر نیکی صدقہ ہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18741]