۔ سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ احد کے دن مسلمانوں کی تلواریں سیدنایمان رضی اللہ عنہ پر چل گئیں، جبکہ وہ ان کو جانتے نہیں تھے، سوانھوں نے ان کو قتل کر دیا، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی دیت دینا چاہی لیکن سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے وہ دیت مسلمانوں پر خیرات کر دی۔
وضاحت: فوائد: … غزوۂ احد کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے والدسیدنایمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا ثابت بن وقش رضی اللہ عنہ کو عورتوں اور بچوں کی حفاظت کے لیے پیچھے چھوڑا تھا، یہ دونوں بہت بوڑھے تھے، لیکن ان دونوں نے آپس میںمشورہ کیا اور شوقِ شہادت میں میدانِ جنگ میں پہنچ گئے، لیکنیہ اس وقت کی بات ہے، جب مسلمانوں کو شکست ہو رہی تھی، سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ کوتو مشرکوں نے قتل کر دیا اور سیدنا سیدنایمان رضی اللہ عنہ مسلمانوں کی زد میں آگئے اور شہید ہوگئے، دراصل مسلمان ان کو پہنچان نہ سکے تھے۔