930. باب: بہت زیادہ عمل کرنا اور عبادت میں کوشش کرنا
حدیث نمبر: 1795
1795 صحيح حديث الْمُغِيرَةِ رضي الله عنه، قَالَ: إِنْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَقُومُ لِيُصَلِّيَ حَتَّى تَرِمُ قَدَمَاهُ، أَوْ سَاقَاهُ فَيُقَالُ لَهُ فَيَقُولُ: أَفَلاَ أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا
سیّدنامغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم یا (یہ کہا کہ) پنڈلیوں پر ورم آجاتا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق کچھ عرض کیا جاتا تو فرماتے ”کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب صفات المنافقين وأحكامهم/حدیث: 1795]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 19 كتاب التهجد: 6 باب قيام النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حتى ترم قدماه»