846. باب مؤاخاة النبيّ صلی اللہ علیہ وسلم بين أصحابه رضي الله تعالى عنهم
846. باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ کرام کو ایک دوسرے کا بھائی بنا دینے کا ذکر
حدیث نمبر: 1644
1644 صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: قُلْتُ لأَنَسٍ رضي الله عنه، أَبَلَغَكَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لاَ حِلْفَ فِي الإِسْلاَمِ فَقَالَ: قَدْ حَالَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ قُرَيْشٍ وَالأَنْصَارِ فِي دَارِي
عاصم صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا، کیا آپ کو یہ بات معلوم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا، اسلام میں جاہلیت والے عہد و پیمان نہیں ہیں تو انھوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو خود انصار اور قریش کے درمیان میرے گھرمیں عہد و پیمان کرایا تھا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1644]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 39 كتاب الكفالة: 2 باب قول الله تعالى (والذين عاقدت أيمانكم فآتوهم نصيبهم»