اللؤلؤ والمرجان
كتاب فضائل الصحابة
کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل
831. باب من فضائل أنس بن مالك رضی اللہ عنہ
831. باب: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خوبیاں
حدیث نمبر: 1612
1612 صحيح حديث أَنَسٍ عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ أَنَسٌ خَادِمُكَ، ادْعُ اللهَ لَهُ قَالَ: اللهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ
ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے کہا: یا رسول اللہ!انس آپ کا خادم ہے اس کے لئے اللہ سے دعا کیجئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: اے اللہ!اس کے مال و اولاد میں زیادتی کر اور جو کچھ تو اسے دے اس میں برکت عطا فرما۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1612]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 80 كتاب الدعوات: 47 باب الدعاء بكثرة المال والبركة»

حدیث نمبر: 1613
1613 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَسَرَّ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِرًا، فَمَا أَخْبَرْتُ بِهِ أَحَدًا بَعْدَهُ وَلَقَدْ سَأَلَتْنِي أُمُّ سُلَيْمٍ، فَمَا أَخْبَرْتُهَا بِهِ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایک راز کی بات کہی تھی اور میں نے وہ راز کسی کو نہیں بتایا مجھ سے حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا (ان کی والدہ) نے بھی اس کے متعلق پوچھا لیکن میں نے انہیں بھی نہیں بتایا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1613]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 79 كتاب الاستئذان: 46 باب حفظ السر»