حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس کی طرف قیامت کے دن نظر رحمت نہیں کرے گا جو اپنا کپڑا تکبر وغرور کے سبب سے زمین پر گھسیٹ کر چلتا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 1349]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 77 كتاب اللباس: 1 باب قول الله تعالى قل من حرم زينة الله التي أخرج لعباده»
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنا تہمند غرور کی وجہ سے گھسیٹتا ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نظر بھی نہیں کرے گا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 1350]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 77 كتاب اللباس: 5 باب من جر ثوبه من الخيلاء»