680. باب الأمر بتغطية الإناء، وإِيكاء السقاء، وإِغلاق الأبواب وذكر اسم الله عليها، وإِطفاء السراج والنار عند النوم، وكف الصبيان والمواشي بعد المغرب
680. باب: برتن ڈھانپنے، مشک کا منہ بند کرنے، دروازے بند رکھنے اور ان پر اللہ کا نام لینے، سوتے وقت چراغ اور آگ بجھانے اور مغرب کے بعد بچوں اور جانوروں کو روکے رکھنے کی ہدایات
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٗ جب رات کا اندھیرا شروع ہو یا (آپ نے یہ فرمایا کہ) جب شام ہو جائے تو اپنے بچوں کو اپنے پاس روک لیا کرو ٗ کیونکہ شیاطین اسی وقت پھیلتے ہیں۔ البتہ جب ایک گھڑی رات گزر جائے تو انہیں چھوڑ دو ٗ اور اللہ کا نام لے کر دروازے بند کر لو ٗ کیونکہ شیطان کسی بندے دروازے کو نہیں کھول سکتا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1310]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 59 كتاب بدء الخلق: 15 باب خير مال المسلم غنم يتبع بها شعف الجبال»
حدیث نمبر: 1311
1311 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لاَ تَتْرُكُوا النَّارَ فِي بُيُوتِكُمْ حِينَ تَنَامُونَ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب سونے لگو تو گھر میں آگ نہ چھوڑو۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1311]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 79 كتاب الاستئذان: 79 باب لا تترك النار في البيت عند النوم»
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ مدینہ منورہ میں ایک گھر رات کے وقت جل گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق کہا گیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ آگ تمہاری دشمن ہے، اس لئے جب سونے لگو تو اسے بجھا دیا کرو۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1312]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 79 كتاب الاستئذان: 49 باب لا تترك النار في البيت عند النوم»