حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ مرالظہران نامی جگہ میں ہم نے ایک خرگوش کا پیچھا کیا۔ لوگ اس کے پیچھے دوڑے اور اسے تھکا دیا اور میں نے قریب پہنچ کر اسے پکڑ لیا، پھر ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے یہاںلایا۔ انھوں نے اسے ذبح کیا اور اس کے پیچھے کا یا دونوں رانوں کا گوشت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا۔ شعبہ نے بعد میں یقین کے ساتھ کہا کہ دونوں رانیں انھوں نے بھیجی تھیں۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول فرمایا۔ اور اس میں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ تناول بھی فرمایا؟ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيد والذبائح ما يؤكل من الحيوان/حدیث: 1276]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 51 كتاب الهبة: 5 باب قبول هدية الصيد»