1108 صحيح حديث أَنَسٍ، قَالَ: جَلَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي الْخَمْرِ، بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ؛ وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ
حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پینے پر چھڑی اور جوتوں سے مارا تھا اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چالیس کوڑے لگوائے تھے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحدود/حدیث: 1108]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 86 كتاب الحدود: 4 باب الضرب بالجريد والنعال»
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نہیں پسند کروں گا کہ حد میں کسی کو ایسی سزا دوں کہ وہ مر جائے اور پھر مجھے اس کا رنج ہو، سوائے شرابی کے کہ اگر یہ مر جائے تو میں اس کی دیت ادا کر دوں گا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی کوئی حد مقرر نہیں کی تھی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحدود/حدیث: 1109]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 86 كتاب الحدود: باب الضرب بالجريد والنعال»