سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس چیز سے منع فرمایا تھا وہ اس غلہ کی بیع تھی جس پر ابھی قبضہ نہ کیا گیا ہو سیّدنا ابن عباس نے فرمایا میں تو تمام چیزوں کو اسی کے حکم میں سمجھتا ہوں۔ (یعنی کہ کوئی بھی چیز جب خریدی جائے تو قبضہ کرنے سے پہلے اسے نہ بیچا جائے)[اللؤلؤ والمرجان/كتاب البيوع/حدیث: 975]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 34 كتاب البيوع: 55 باب بيع الطعام قبل أن يقبض وبيع ما ليس عندك»
سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص کسی قسم کا غلہ خریدے تو جب تک اس پر پوری طرح قبضہ نہ کر لے اسے نہ بیچے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البيوع/حدیث: 976]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 34 كتاب البيوع: 51 باب الكيل على البائع والمعطي»
سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ لوگ بازار کی بلند جانب جا کر غلہ خریدتے اور وہیں بیچنے لگے اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ غلہ وہاں نہ بیچیں جب تک اس کو اٹھوا کر دوسری جگہ نہ لے جائیں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البيوع/حدیث: 977]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 34 كتاب البيوع: 72 باب منتهى التلقي»