سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال کیا یا سوال تو کسی اور سے کیا تھا لیکن وہ سن رہے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابو فلاں کیا تم نے اس مہینے کے آخر کے روزے نہیں رکھے؟ (راوی کہتا ہے) میرا خیال ہے کہ سیّدنا عمران نے کہا کہ آپ کی مراد رمضان سے تھی اس شخص نے کہا نہیں یا رسول اللہ تو آپ نے کہا جب تم افطار کر لو (یعنی رمضان کے بعد) تو دو روزے رکھ لینا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 722]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 62 باب الصوم آخر الشهر»