سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خرچ کیا کر گنا نہ کرتا کہ تمہیں بھی گن کے نہ ملے اور جوڑ کے نہ رکھو، تاکہ تم سے بھی اللہ تعالیٰ (اپنی نعمتوں کو) نہ چھپا لے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 608]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 51 كتاب الهبة: 15 باب هبة المرأة لغير زوجها»