سیّدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے قوم (بنی لیث) کے چند آدمیوں کے ساتھ حاضر ہوا اور میں نے آپ کی خدمت شریف میں بیس راتوں تک قیام کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے رحم دل اور ملنسار تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے اپنے گھر پہنچنے کا شوق محسوس کر لیا تو فرمایا کہ اب تم جا سکتے ہو وہاں جا کر اپنی قوم کو دین سکھاؤ اور (سفر میں) نماز پڑھتے رہنا جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے ایک شخص اذان دے اور جو تم میں سب سے بڑا ہو وہ امامت کرائے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 391]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 17 باب من قال ليؤذن في السفر مؤذن واحد»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ کا تعلق بنو لیث سے ہے۔ آپ بصرہ میں رہائش پذیر رہے۔ آپ کی روایات صحیحین اور سنن کی کتب میں ایوب عن ابی قلابہ عن مالک بن الحویرث کے طریق سے مروی ہیں۔ ۷۴ہجری کو بصرہ میں وفات پائی۔