122. باب إِثبات التكبير في كل خفض ورفع في الصلاة إِلا رفعه من الركوع فيقول فيه: سمع الله لمن حمده
122. باب: نماز میں جھکتے اور اٹھتے وقت تکبیر کہنے اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد سمع اللہ لمن حمدہ کہنے کا حکم
حدیث نمبر: 219
219 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِهِمْ فَيُكَبِّرُ كلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ، فَإِذَا انْصَرَفَ قَالَ: إِنِّي لأَشْبَهُكُمْ صَلاَةً بِرَسُولِ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے تو جب بھی وہ جھکتے اور جب بھی وہ اٹھتے تو تکبیر ضرور کہتے پھر جب فارغ ہوتے تو فرماتے کہ میں نماز پڑھنے میں تم سب لوگوں سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے مشابہت رکھنے والا ہوں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 219]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 115 باب إتمام التكبير في الركوع»
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے پھر جب رکوع کرتے تب بھی تکبیر کہتے تھے پھر جب سر اٹھاتے تو سمع اللہ لمن حمدہ کہتے اور کھڑے ہی کھڑے ربنا ولک الحمد کہتے پھر جب سجدہ کے لئے جھکتے تب بھی تکبیر کہتے اور جب سجدہ سے سر اٹھاتے تب تکبیر کہتے اسی طرح آپ تمام نماز میں کرتے تھے یہاں تک کہ نماز پوری کر لیتے تھے قعدہ اولی سے اٹھنے پر بھی تکبیر کہتے تھے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 220]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 117 باب التكبير إذا قام من السجود»
مطرف بن عبداللہ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ میں نے اور سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو وہ جب بھی سجدہ کرتے تو تکبیر کہتے اسی طرح جب سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے جب دو رکعات کے بعد اٹھتے تو تکبیر کہتے جب نماز ختم ہوئی تو سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے آج حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز یاد دلا دی یا یہ کہا کہ اس شخص نے ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی طرح آج نماز پڑھائی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 221]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 116 باب إتمام التكبير في السجود»