سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہماکہتے ہیں کہ جب مسلمان (ہجرت کر کے) مدینہ پہنچے تو وقت مقرر کر کے نماز کے لئے آتے تھے اس کے لئے اذان نہیں دی جاتی تھی ایک دن اس بارے میں مشورہ ہوا کسی نے کہا نصاری کی طرح ایک گھنٹہ لے لیا جائے اور کسی نے کہا یہودیوں کی طرح نرسنگا (بگل) بنا لو اس کو پھونک دیا کرو لیکن سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کسی شخص کو کیوں نہ بھیج دیا جائے جو نماز کے لئے پکار دیا کرے اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اسی رائے کو پسند فرمایا اور سیّدنا بلال رضی اللہ عنہ سے) فرمایا کہ بلال اٹھ اور نماز کے لئے اذان دے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 213]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 1 باب بدء الأذان»