سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کو گالی دینے سے آدمی فاسق ہو جاتا ہے اور مسلمان سے لڑنا کفر ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/کِتَابُ الْاِیْمَانِ/حدیث: 43]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: كتاب الإيمان: 36 باب خوف المؤمن من أن يحبط عمله وهو لا يشعر»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبدالرحمن تھی۔ بدری صحابی ہیں اور فقیہ الامت کے لقب سے مشہور ہیں۔ ہجرت حبشہ اور تمام غزوات میں شریک رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی اور آپ کے ساتھ رہے۔ اس لیے آپ کے تکیہ، مسواک اور جوتے اٹھانے والے معروف ہیں۔ آپ شکل وصورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہ تھے۔ قرآن کے قاری تھے، مسند احمد میں روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جسے یہ پسند ہو کہ وہ قرآن اس طرح سنے جیسے وہ اترا تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سن لے۔ قرآن مجید کے اسباب نزول کے ماہر تھے۔ ۸۴۰احادیث کے راوی ہیں۔ ۳۲ہجری کو ساٹھ سال کے قریب عمر میں مدینہ میں وفات پائی۔